ETV Bharat / city

کورونا کے سبب پتنگ کے کاروبار کو بھی خسارہ

مکر سکرانتی کے موقع پر پتنگ بازی بڑے زور و شور سے کی جاتی ہے۔ ممبئی کے متعدد مقامات پر لوگ کئی دنوں تک پتنگ اڑاتے نظر آتے ہیں لیکن آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ یہ تہوار بھلے ہندو مذہب کے خاص تہواروں میں شمار کیا جاتا ہے لیکن مسلمانوں کے ایک طبقے کی روزی روٹی اسی تہوار پر منحصر ہے۔

The kite business is also in deficit due to the Corona epidemic
کورونا وبا کے سبب پتنگ کا کاروبار بھی خسارے میں
author img

By

Published : Jan 15, 2021, 9:14 PM IST

ممبئی میں پتنگ کے کاروبار سے منسلک تاجروں کی اکثریت مسلمانوں کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس پورے ہفتے بھنڈی بازار علاقے میں پتنگ خریدنے والوں کا ہجوم بآسانی دیکھ سکتے ہیں۔

ممبئی کے بھنڈی بازار کے امام باڑہ علاقہ میں پتنگ کی متعدد دوکانیں موجود ہیں اور یہ دوکانیں مسلمانوں کی ہیں، جو مکر سکرانتی کے موقع پر پورے ایک مہینے تک پتنگ کی تجارت کرتے ہیں لیکن اس بار یہ کاروبارہ بھی کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کی زد میں آ گیا۔

ویڈیو

یہاں 50 برس سے اس کاروبار سے جڑے ملک انصاری کہتے ہیں کہ اس بار حالات پہلے کے جیسے نہیں ہیں بلکہ 25 فیصد بھی کاروبار نہیں ہو سکا ہے۔

اسکے علاوہ بھی ایک اور بڑی وجہ ہے بڑی وجہ یہ ہے کہ ممبئی سے متصل دوسرے علاقے کے لوگوں کی آمد اس بار ان بازاروں میں نہیں ہوئی کیونکہ عام لوگوں کے لوکل ٹرین سے آمد و رفت پر ابھی بھی حکومت نے پابندی عائد کر رکھی ہے۔ ممبئی کے ان علاقوں میں بازار متوسط طبقے کے لیے ہیں اور کورونا کے سبب اس طبقے کو کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.