ETV Bharat / city

'بہار پولیس کی جانچ غیر قانونی ہے' - ممبئی پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ

سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس میں بہار پولیس اور ممبئی پولیس کے بیچ جنگ جاری ہے، اس جنگ کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے بہار کے آئی پی ایس افسر ونے تیواری کو قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔

'بہار پولیس کی جانچ غیر قانونی ہے'
'بہار پولیس کی جانچ غیر قانونی ہے'
author img

By

Published : Aug 3, 2020, 7:13 PM IST

کئی دنوں سے ممبئی پولیس نے بہار پولیس کے ساتھ جو رویہ اپنایا ہے وہ تشویشناک ہے، حالانکہ ممبئی پولیس کمشنر نے اس جانچ کو پروفیشنل جانچ کا حوالہ دیا ہے، پولیس کمشنر نے اس معاملے میں بات چیت کرنے کے لئے چنندہ میڈیا کو طلب کیا تھا۔

'بہار پولیس کی جانچ غیر قانونی ہے'

ممبئی پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ نے بہار پولیس کے ذریعہ درج کئے گئے معاملے کے تعلق سے کہا کہ' انہوں نے کس قانون کے تحت معاملہ درج کیا ہے، یہ ہمیں پتا ہی نہیں لیکن جو جانکاری ہمیں ملی ہے اس میں ہمیں یہ ضرور پتا چلا ہے کہ واردات جہاں انجام دی جاتی ہے معاملہ وہیں درج کیا جاتا ہے۔ چونکہ واردات ممبئی میں ہوئی ہے اس لئے معاملہ درج کرنے اور اس میں جانچ کرنے کا حق صرف ممبئی پولیس کو ہے۔

سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے معاملے میں سشانت کے والد نے ممبئی پولیس کی جانچ پر سوالیہ نشان لگایا تھا۔

مزید پڑھیں:

اقبال انصاری کو رام مندر 'بھومی پوجن' کا پہلا دعوت نامہ ملا

انھوں نے اس معاملے کی سی بی آئی جانچ کی مانگ کی تھی، لیکن ریاست کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے سی بی آئی جانچ کے تعلق سے صاف انکار کر دیا تھا اور کہا تھا کہ ممبئی پولیس اس معاملے کی جانچ کے لئے کافی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.