ETV Bharat / city

سپریم کورٹ سے دیویندر فڑنویس کو جھٹکا - sc instructed to bombay hc

سپریم کورٹ نے منگل کے روز مہاراشٹرا کے وزیراعلی دیویندر فڑنویس کو جھٹکا دیتے ہوئے کہا کہ نچلی عدالت فڑنویس کے خلاف دائر مقدمے پر نئے سرے سے غور کرے۔

سپریم کورٹ سے دیویندر فڑنویس کو جھٹکا
author img

By

Published : Oct 1, 2019, 3:05 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 6:14 PM IST

چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بینچ نے بامبے ہائی کورٹ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے یہ حکم دیا۔

ہائی کورٹ نے ستیش اوئکے کی یہ عرضی خارج کردی تھی جس میں انہوں نے فڑنویس کے انتخابی حلف ناموں میں مجرمانہ معاملوں کی بات چھپانے کے سلسلہ میں ان کا انتخاب منسوخ کروانے کا مطالبہ کیا تھا۔اس کے بعد اوئکے نے سپریم کورٹ کا رخ کیا تھا۔
عرضی گزاروں کا الزام تھا کہ فڑنویس نے 2014 کے اسمبلی انتخابات میں اپنے اوپر زیر غور دو مجرمانہ مقدمات کی تفصیلات چھپائی تھی۔

فڑنویس پر 2014کے انتخابی حلف نامے میں دو مجرمانہ مقدموں کی تفصیلات چھپانے کا الزام ہے۔یہ دو مقدمے ناگپور کے ہیں جن میں ایک ہتک عزت اوردوسرا ٹھگی کا ہے۔عرضی میں فڑنویس کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیاگیاتھا۔

معاملے کی سماعت کےدوران فڑنویس کی جانب سے کہاگیا تھا کہ وزیراعلی اور سیاسی رہنماوں کے خلاف 100مقدمے رہتے ہیں۔کسی کے انتخابی حلف نامے میں اس کا ذکر نہیں کرنے پر کارروائی نہیں ہوسکتی۔وہیں عرضی گزاروں کی جانب سے کہاگیا تھا کہ انہوں نے انتخابی حلف نامے میں یہ بات چھپائی ہے اس لئے کارروائی ہونی چاہئے۔

اس ضمن میں عدالت نے پوچھاتھا کہ تفصیل جان بوجھ کر چھپائی گئی ہے یا پھر غلطی سے ہوا،اس معاملے کو کیوں نہ ٹرائل کےلئے بھیجا جائے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 6:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.