ETV Bharat / city

کانگریس کے علاقوں میں شیو سینا کی انٹری

ایک طویل عرصے سے یہ علاقے کانگریس کی جھولی میں ہے لیکن آج یہاں پہلی بار شیوسینا کی انٹری ہوئی ہے۔ یہاں کے مکینوں کو رکنیت اختیار کرنے کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔

shiv-senas-entry-into-congress-constituencies
کانگریس کے علاقوں میں شیو سینا کی انٹری، ترقی کی لَو روشن ہوگی کیا؟
author img

By

Published : Dec 12, 2020, 1:35 PM IST

شیو سینا کی رکن اسمبلی یامنی یشونت جادھو کا کہنا ہے کہ یہ علاقے ترقی سے کوسوں دور ہیں۔ شیوسینا کی کوشش ہوگی کی ان علاقوں میں ترقیاتی کام کرائے جائیں اور عوام کو بنیادی سہولیات دستیاب کرائی جائے۔

آشا مامڈی اسی علاقے میں رہتی ہیں۔ طویل عرصے سے سماجی و سیاسی کاموں میں پیش پیش رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں ہمارے آنے کا مقصد یہ ہے کہ عوام کو بنیادی حقوق اور بنیادی سہولیات بہم پہنچائی جائے۔ جن سے وہ ایک لمبے عرصے سے محروم ہیں۔

یہ علاقے مسلم اکثریتی علاقے ہیں۔ کوکنی مسلم کی اکثریت یہاں آباد ہے۔ اس کے علاوہ اتر پردیش کے لوگوں کی بھی ان علاقوں میں خاصی تعداد بستی ہے۔ اسی گلی میں چھوٹا شکیل بھی دور طفل سے ہی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہا۔ فی الحال وہ بھارت میں نہیں ہے لیکن یہاں کی عوام اور اس علاقے کے رہنے والوں کو جرائم پیشوں کی سابقہ غلطیوں کا خمیازہ اسی طرح سے بھگتنا پڑتا ہے۔ یہاں کے لوگ ترقیات سے کوسوں دور ہیں اور بنیادی ضرورتوں سے انہیں محروم ہونا پڑ رہا ہے۔

اب شیوسینا نے کوشش کی ہے کہ مہا وکاس اگھاڑی کی حکومت کے ذریعہ ان علاقوں کی ترقی کرائی جائے۔ اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ شیوسینا کو یہاں کتنی کامیابی ملتی ہے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.