ETV Bharat / city

ایک ہزار غریب کنبوں کو کھانا مہیا کرائیں گے سنجے دت - india

بالی وڈ کے ماچومین سنجے دت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک بھر میں نافذ لاک ڈاؤن کے دوران ایک ہزار ضرورت مند کنبوں کو کھانا کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

sanjay dutt
ایک ہزار غریب کنبوں کو کھانا مہیا کرائیں گے سنجے دت
author img

By

Published : Apr 14, 2020, 4:58 PM IST

کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہے اور لوگ اپنے گھروں میں رہنے کے لئے مجبور ہیں۔ اس دوران یومیہ مزدوری پر کام کرنے والے افراد کو بہت بڑے بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کورونا وائرس کے اس مشکل وقت میں مدد کے لئے آگے آئی ہیں۔

سنجے دت نے بتایا کہ وہ ایک ہزار غریب کنبوں کو کھانا مہیا کرائیں گے اور ساتھ ہی مالی معاونت بھی بھی کریں گے۔

انہوں نےکہا ’’پوری دنیا کے لئے یہ ایک وقت ایسا ہے جس میں سبھی افراد پریشان ہیں اور سب ایک دوسرے کی مدد کے لئے آگے آ رہے ہیں پھر چاہے وہ انہیں گھر پر محفوظ رہنے کی صلاح دینے کے لئے ہو یا پھر سماجی دوری پر عمل کرنے کی بات۔ میں کوشش کر رہا ہوں کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی مددکرسکوں۔‘‘

قبل ازیں سنجے دت نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا تھا جس میں وہ گھر کی چھت پر ورک آؤٹ کرتے دکھائی دے رہے تھے۔ لاک ڈاؤن میں سنجے اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ وہ خودکو فٹ رکھ سکیں۔ اس کے علاوہ وہ لوگوں سے اپیل کرتے نظر آئے کہ وہ بھی گھر پر ہی رہیں اور محفوظ رہیں۔

ویڈیو میں سنجے دت کہہ رہے تھے کہ ’’خود کو فٹ رکھنا بہت ضروری ہے وہ بھی ایسے وقت میں۔ اسلئے اچھا کھائیں ، صحت مند رہیں اور ورزش کریں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.