ETV Bharat / city

چلتی لوکل ٹرین کے ڈرائیور کی آنکھوں میں مرچی

author img

By

Published : Apr 17, 2019, 11:57 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے دار الحکومت ممبئی میں سینٹرل ریلوے ہاربر لائن پر چلتی لوکل ٹرین کے موٹرمین کی آنکھوں میں مرچی پھینکنے کے واقعہ سے سنسنی پھیل گئی ہے۔

فائل فوٹو

اس واقعے کے بعد موٹر مین نے فوری طورپر ہنگامی بریک لگائے، ورنہ بڑا حادثہ پیش آسکتا تھا، یہ واقعہ گوونڈی اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق گزشتہ سنیچر کو بیلاپور لوکل ٹرین چلا کر لے جارہے تھے کہ رات نوبجکر 20منٹ پر گوونڈی اسٹیشن سے ٹرین جیسے ہی آگے بڑھی موٹرمین نول کشورمینا کے چہرے پر کسی نے پنیر مصالحہ کا پیکٹ پھینک دیا جس کی وجہ سے ان کی آنکھیں جلنے لگیں اور انہوں نے فوری طور پر ایمرجنسی بریک لگادیئے اور پانی سے چہرہ اور آنکھیں دھولیں، مانخورداسٹیشن پر انہیں مزید مدد فراہم کی گئی اور فرسٹ ایڈ بھی کیا گیا۔

اس واقعہ سے وہ گھبراگئے ،لیکن نارمل ہونے کے بعد انہوں نے بیلاپور تک اپناسفر مکمل کرلیا۔فی الحال ملزم کی تلاش جاری ہے اور کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔گزشتہ سال بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا۔

موٹرمین مینا کو بیلا پورمیں سفر ختم ہونے کے بعد پنویل اسپتال میں داخل کیا گیا اور منگل کو طبیعت میں بہتری کے بعد انہوں نے منگل سے کام شروع کردیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.