ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں چینی سفارت خانے کے باہر رضا اکیڈمی کے کارکنان نے چین میں مسلمانوں پر تشدد اور سرحد پر بھارتی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔
احتجاج کے وقت میرن ڈرائیو پولیس نے رضا اکیڈمی کے پانچ کارکنان کو حراست میں لے لیا ہے۔
واضح رہے کہ میرن ڈرائیو علاقے میں کسی کو بھی مظاہرہ کرنے کی اجازت نہیں ہے، چین کے علاوہ نریمن پوائنٹ میں متعدد ممالک کے بھی سفارت خانے ہیں اور یہ علاقہ حساس ہونے کی وجہ سے یہاں ممبئی پولیس کے جوان 24 گھنٹے حفاظت پر معمور رہتے ہیں۔
![Reza Academy President Syed Noori handed over a memorandum to the Chinese Consul General](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/9832662_mumbai.jpg)
رضا اکیڈمی کے صدر سید نوری نے چینی قونصل جنرل کو لکھ کر کہا کہ ہماری یہ تنظیم بھارت کے ملین مسلمانوں کی نمائندگی کرتی ہے، اور اہم اس وجہ سے پریشان ہیں کہ آپ کے ملک چین میں مسلمانوں کے انسانی حقوق کو پامال کیا جارہا ہے۔ لاکھوں مسلمانوں کی شناخت کو ختم کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ اگر چینی حکومت اس کو ظلم و بربریت کو روکنے میں کامیاب نہیں ہوتی ہے تو مسلمان بڑے پیمانے پر احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔