ETV Bharat / city

کانگریس رہنما نے اپنی ہی اتحادی حکومت پر نشانہ لگایا - maharashtra

کانگریس کے میڈیا اور کمیونیکیشن امور کے انچارج رندیپ سنگھ سورجیوالا نے مہاراشٹر میں ایس ایس سی امتحانات منعقد کئے جانے پر ریاست کے وزیراعلیٰ اور وزیر تعلیم کو امتحان موخر کرنے کی صلاح دی ہے۔

randeep
randeep
author img

By

Published : Mar 21, 2020, 2:46 PM IST

کانگریس کے میڈیا اور کمیونیکیشن امور کے انچارج رندیپ سنگھ سورجیوالا نے آج مہاراشٹرا کی اپنی ہی اتحادی حکومت پر تنقید کی ہے۔ رندیپ سنگھ سورجیوالا نے مہاراشٹر میں ایس ایس سی امتحانات منعقد کئے جانے پر ٹویٹر پر لکھا کہ ”اس وقت ایس ایس سی کے امتحانات منعقد کئے جانے سے کووڈ-19 کو فروغ مل سکتا ہے”۔

رندیپ سنگھ سورجیوالا نے مہاراشٹرا میں ایس ایس سی امتحان منعقد کئے جانے پر ریاست کے وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم کو امتحان موخر کرنے کی صلاح دی ہے۔

ٹویٹر پر مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے دفتر اور مہاراشٹر کی وزیر تعلیم ورشا گائیکوارڈ کو ٹیگ کرتے ہوئے رندیپ سنگھ سورجیوالا نے لکھا ہے کہ ایس ایس سی میں 17 لاکھ سے زائد طلبہ شامل ہو رہے ہیں، ایسے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے۔

اس لئے وزیراعلیٰ اور وزیر تعلیم کو اس ضمن میں نوٹس لینا چاہیے اور امتحانات کو موخر کرنے کے احکامات جاری کرنا چاہئے۔

واضح ہو کہ مہاراشٹرا میں وزیر تعلیم ورشا گائیکواڈ کانگریس کے کوٹے سے ہی وزیر بنی ہیں، لیکن آج کانگریس کے میڈیا انچارج نے اپنی ہی پارٹی کی وزیرکو نشانہ بنایا ہے۔

مہاراشٹر کی وزیر تعلیم ورشا گائیکواڈ نے جمعہ کے روز اعلان کیا تھا کہ ایس ایس سی امتحانات، شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے جبکہ اسی دن وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے تمام لوگوں سےگھر میں ہی رہنے کی اپیل کی تھی۔

ایس ایس سی بورڈ کے عہدیداروں کے مطابق ریاست کے 9 مراکز کے 17،6500 طلباء ہفتہ اور پیر کو بقیہ دو مضامین کےامتحانات میں شامل ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.