دی کشمیر فائلس فلم سے متعلق رئیس شیخ نے کہاکہ 'اس جمہوری ملک میں ہر ایک کو آزادی ہے، وہ الگ بات ہے کی فلم اگر پی وی آر میں دکھائی جاتی اور بھیونڈی کی عوام یہ مخالفت کرتی تو ایک دن بھی نہیں چل پاتی، کیوں کہ اس فلم کے ذریعے معاشرے کو تقسیم کیا جا رہا ہے۔ Raies Sheikh's Reaction on The Kashmir Files
حال ہی میں بھیونڈی میں فلم کی نمائش کو لیکر بی جے پی رکن اسمبلی منگل پربھات لودھا نے یہ الزام لگایا تھا کہ بھیونڈی کے پی وی آر میں اس فلم کی نمائش کو لیکر سماجوادی پارٹی رکن اسمبلی رئیس شیخ نے پی وی آر سینیما گھروں کو نمائش نہ کرنے کے لیے کہا ہے۔
حالانکہ ممبئی کی متعدد مقامات اور سینیما گھروں میں اس فلم کی نمائش کی جا رہی ہے، بی جے پی لیڈر رام قدم نے مہاراشٹر حکومت سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ اس فلم کو مہاراشٹر میں ٹیکس فری کرنا چاہیے، اگر حکومت نے یہ مطالبہ پورا نہیں کیا تو بی جے پی سڑکوں پر اتر کر مظاہرے کرےگی۔