ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے تین مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں، جن میں تاپڑیا، انا موڑے ، اجیت سیڈس اور اجنتا فارما کے دفتر شامل ہیں۔ بتایا جاتا ہے وقف جائیدادوں کے سلسلے میں مارے گئے چھاپے سے شہر کے بیوپاری طبقے میں کھلبلی دیکھی جارہی ہے۔
اورنگ آباد شہر کے متعدد مقامات پر ای ڈی کے افسران نے چھاپے مارے اور چھان بین کی باوثوق ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے افسران نے جگل کشور تاپڑیا کے تاپڑیا گروپ انّا موڑے کی اجیت سیڈس اور اجنتا فارما پر بیک وقت چھاپے مارے۔ پچھلے چار گھنٹوں سے ان دفاتر میں باریک بینی سے چھان بین جاری ہے۔
ان تینوں مقامات پر سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وقف جائیدادوں کو غیر قانونی طریقے سے ہتھیانے کے معاملات کو لیکر ای ڈی کے افسران نے یہ کارروائی کی ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے ارکان نے وقف جائیدادوں پر ناجائز قبضہ جات کو ہٹانے کے سلسلے میں ریاستی حکومت سے نمائندگی کی تھی۔
مزید پڑھیں:
اس طرح سے یہ کہا جاسکتا ہے کہ مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے ارکان کی کاوشیں اب رنگ لانے لگی ہیں اور وقف جائیدادوں پر قابض لینڈ مافیاؤں کے خلاف قانونی شکنجہ کسا جانے لگا ہے۔