ETV Bharat / city

Program of Majlis Ulema in Mumbai: 'اصلاحِ معاشرہ اور دعوتِ دین پر اپنی قوتیں صرف کریں' - مجلس العلماء تحریک اسلامی مہاراشٹر کا پروگرام

مجلس العلماء تحریک اسلامی مہاراشٹر Program of Majlis Ulema in Mumbai کی جانب سے بائیکلہ ممبئی میں ”بھارت کے موجودہ حالات اور علماء کرام کا مطلوبہ کردار“ کے عنوان سے یک روزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع تنظیم کے ناظم اعلیٰ محمد نصیر اصلا حی نے مسلم معاشرہ Muslim society کی اصلاح اوربرادران وطن تک دین کا پیغام پہنچانے پر اپنی قوتیں صرف کرنے پر زور دیا۔

مسلم معاشرہ کی اصلاح اوردین کا پیغام پہنچانے پراپنی قوتیں صرف کریں

author img

By

Published : Jan 18, 2022, 8:03 PM IST

''حالات کتنے ہی سخت اورنا خوشگوار ہوں علماء کرام کو پورے عزم و حوصلہ کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہے۔ دعوت حق کے راستے میں آزمائشیں ناگزیر ہیں۔ صبر و استقامت کا ثبوت دے کر ہی ہم اللہ کی نظروں میں سرخرو ہو سکتے ہیں۔''

ان خیالات کا اظہار مولانا محمد الیاس خان فلاحی، رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے مجلس العلماء تحریک اسلامی مہاراشٹر کے ممبئی اور مضافات کے ارکان کے یک روزہ اجلاس منعقدہ بائیکلہ ممبئی میں ”بھارت کے موجودہ حالات اور علماء کرام کا مطلوبہ کردار“ کے عنوان پر کیا۔

مولانا نے مزید کہا کہ علماء کرام وارثین انبیاء ہیں، صرف ملت اسلامیہ نہیں بلکہ ساری انسانیت ان کی مخاطب ہے۔اسلام کا پیغام سارے انسانوں کے لئے ہے۔

علماء کا تعلق سارے انسانوں سے ہونا چاہئے۔ مساجد کو اسلام کا مراکز بنانا، ملت کی ضروریات کے لئے با صلاحیت افراد تیار کرنا، غلط رسوم و رواج کو ختم کرنا،ملت کو انتشار و اختلاف سے محفوظ رکھنا، مغربی کلچر اور ثقافت سے مسلم نو جوانوں کی حفاظت اور مسلم پرسنل لا پر ہونے والے اعتراضات کا مدلل جواب دینا علماء کی اہم ذمہ داریاں ہیں۔

اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا۔اس کے بعد افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے محمد نصیر اصلا حی،ناظم اعلیٰ، مجلس العلماء تحریک اسلامی مہاراشٹر کہاکہ وقتی،ہنگامی اور جزوی کاموں کے بجائے ہم مسلم معاشرہ کی اصلاح اور برادران ِوطن تک دین کا پیغام پہنچانے پر اپنی قوتیں صرف کریں۔

اجلاس میں ڈاکٹر سلیم خان، معاون امیر، جماعت اسلامی حلقہئ مہاراشٹر، نے ”مایوس تو نہیں ہیں طلوع سحر سے ہم“ کے عنوان پر اہم خطاب فرما یا۔

انہوں نے کہا کہ اہل ایمان کے لئے کبھی بھی مایوس ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔جو لوگ مایوس ہوتے ہیں وہ کوئی کام نہیں کر سکتے۔

مایوسی سے حرکت و عمل چھن جاتی ہے۔ مایوس اور مرعوب ہوکر یہ ملت اپنے فرض منصبی کو ادا نہیں کر سکتی۔

آج ہمیں ڈرایا جا رہا ہے، خوف زدہ کیا جارہا اور باطل قوتوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔

ہمارے لئے اصل قوت کی بنیاد اللہ کی ذات اور اس کی کتاب ہے۔ قرآن کا مطالعہ موجودہ واقعات اور حالات کے تناظر میں کرنا چاہئے۔اس اجلاس میں ممبئی اور مضافات کے علماء کثیر تعداد میں ہوئے۔

Program of Majlis Ulema in Mumbai: 'اصلاحِ معاشرہ اور دعوتِ دین پر اپنی قوتیں صرف کریں'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.