ETV Bharat / city

ممبئی: جبہ شریف کومحفوظ رکھنے والا غلاف اب بھی موجود - ممبئی کی خبریں

خلافت عثمانیہ کے زمانے میں اس غلاف کو ممبئی کی جامع مسجد کو بطور تحفہ فراہم کیا گیا تھا۔

mumbai
mumbai
author img

By

Published : Oct 19, 2020, 5:20 PM IST

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کی جامع مسجد میں خلافت عثمانیہ کے زمانے کا ایک نادر غلاف موجود ہے۔

ترکی میں اس غلاف کا استعمال محمدؐ کے جبہ کو محفوظ رکھنے کے لئے کیا جاتا ہے، جسے ہر برس تبدیل کیا جاتا ہے اور اسے دوسرے ممالک کی مساجد اور اہم اداروں کو بھیجا جاتا ہے۔ یہ غلاف خلافت عثمانیہ کے ذریعہ ممبئی کی جامع مسجد کو بطور ہدیہ بھیجا گیا تھا۔

ممبئی: محمدؐ کے جبہ کومحفوظ رکھنے والا غلاف اب بھی موجود

جامع مسجد کے مفتی اشفاق قاضی نے بتایا کہ بھارت میں دو جگہوں پر یہ غلاف موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ دارالعلوم دیوبند بھی ٹھیک ایسا ہی غلاف موجود ہے۔

بھارت اور اسلامی ممالک کے تعلقات کافی قدیم ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دونوں مماملک کے مابین اس طرح کے تحفہ نہ صرف تعلقات استوار کرتے تھے بلکہ سفارت کا بھی کام کیا کرتے تھے۔ اس کی سب سے بڑی مثال اس طرح کے تحفے ہیں، جو ترکوں کے ذریعہ بھارت کے ایک نہیں بلکہ دو دو اداروں کو دیا گیا تھا۔

خلافت عثمانیہ کے دوران اسلامی تاریخ اور اور حضرت محمدؐ سے متعلق کئی نادر اور نایاب جانکاریاں اور اس زمانے سے جڑی تہذیب کو زندہ جاوید کیا گیا، تاکہ دنیا اس عظیم سلطنت خلافت عثمانیہ اور اسلامی حکومت کے عروج زوال کی حقیقتوں سے روشناش ہو، جس نے دنیا کے تین بر اعظم پر 700 برس حکومت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.