ETV Bharat / city

شیو سینا رہنما ای ڈی کی حراست میں

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ منی لانڈرنگ کے معاملے میں شیو سینا کے رہنما اور رکن اسمبلی پرتاپ سرنایک کے فرزندوں کے گھروں اور دفاتر پر چھاپے کے بعد ان کے ان کے فرزند وہنگ سرنایک کو ای ڈی نے آ ج حراست میں لیا ہے۔

Pratap Sarnaik's son Vihang Sarnaik was taken into custody by the ED
پرتاپ سارنائک کے فرزند ویہنگ سرنایک کو ای ڈی نے حراست میں لیا
author img

By

Published : Nov 24, 2020, 4:50 PM IST

ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ (ای ڈی) کی ایک ٹیم صبح 9.30 بجے کے تقریبا پرتاپ سرنایک کے گھر اور دفاتر پہنچی تھی۔ ای ڈی ٹیم نے پرتاپ سرنائک کے بیٹے پرویش سرنایک اور ویہنگ سرنایک کے گھر وں پر بھی چھاپے مارے اور ای ڈی نے ویہنگ سارنایک کو حراست میں لیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اسے تفتیش کے لئے ممبئی لایا گیا ہے۔ ای ڈی کے مطابق ، ٹاپس گروپ کے پروموٹرز اور متعلقہ ممبروں کے ساتھ سرچ آپریشن جاری ہے۔ اس میں کچھ سیاستدان بھی شامل ہیں۔

سیاسی طور پر یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں اور یہ الزامات لگائے جا رہے ہیں کہ یہ کارروائی پرتاپ سارنایک کو خاموش کرنے کے لئے کی گئی ہے۔ جنھوں نے پچھلے دنوں رپبلک ٹی وی کے سربراہ ارنب گوسوامی اور مہاراشٹرا کی ریاستی حکومت کو نشانہ بنانے والی فلم اراکارہ کنگا رناؤت کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی کاروائی پر ضمن میں ایک نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے ، پرتاپ سرنائک نے کہا کہ ای ڈی کی اس کارروائی کا وہ خیرمقدم کرتے ہیں۔تاہم اس کارروائی کو انھوں نے ایک سیاسی چال کے طور پر کی گئی کاروائی قرار دیا اور بتایا کی" مجھے ای ڈی کی طرف سے کوئی نوٹس نہیں دیا گیا تھا"۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.