ETV Bharat / city

ممبئی: چھوٹے پاورلوم مالکان کو بڑی راحت - وزیر برائے ٹیکسٹائل اسلم شیخ

ریاست مہاراشٹر کے کابینہ وزیر برائے ٹیکسٹائل اسلم شیخ نے 27 ہارس پاور سے کم بجلی صارف پاورلوم مالکان کو راحت دیتے ہوئے ان کو اب آف لائن رجسٹریشن کی سہولت فراہم کرنے کی بات کہی ہے۔

Maharashtra Cabinet Minister for Textiles Aslam Sheikh
مہاراشٹر کے کابینی وزیر برائے ٹیکسٹائل اسلم شیخ
author img

By

Published : Feb 25, 2021, 9:21 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے کابینہ وزیر برائے ٹیکسٹائل اسلم شیخ نے پاورلوم مالکان کو 27 سے کم ہارس پاور کے ساتھ اب آف لائن رجسٹریشن کرنے کا اختیار دیا ہے۔

ریاستی ٹیکسٹائل محکمہ کے ساتھ میٹنگ کے بعد اسلم شیخ نے کہا کہ کچھ دن قبل لوم مالکان کے وفد نے سہیادری گیسٹ ہاؤس میں منعقد اجلاس میں یہ مطالبہ کیا تھا کہ 27 سے کم ہارس پاور بجلی استعمال کرنے والے پاورلوم کو آف لائن رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی جائے۔

انھوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے ان کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے پاورلوم مالکان کو بڑی راحت دی ہے، واضح رہے کہ بھیونڈی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ، سابق رکن اسمبلی رشید طاہر مومن، مالیگاؤں کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید، طارق فاروقی و پاورلوم اور ٹیکسٹائل صنعت کے لیڈران نے بھی مکتوب دیکر مطالبہ کیا تھا کہ 27 ہارس پاور سے کم بجلی صارف پاورلوم مالکان کو آف لائن اندراج کی سہولت فراہم کی جائے۔

اسلم شیخ نے کہا کہ آن لائن کنکشن کے عمل کی وجہ سے 27 سے کم ہارس پاور سپورٹ والے پاورلوم مالکان کو سرور ڈاؤن جیسے مسائل کا ہمیشہ سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لیے اب آف لائن رجسٹریشن کے اختیارات کے ساتھ چھوٹے لوم مالکان اطمینان کا اظہار کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.