ETV Bharat / city

مہاراشٹر میں جلد لاک ڈاؤن کا امکان - حکومت کی جانب سے جاری رہنمایانہ اصول

حکومت کی جانب سے کورونا پھیلاؤ پر قابو کے لئے ایک بار پھر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔ ریاست کو ایک بار پھر لاک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑسکتاہے۔

مہاراشٹر میں جلد لاک ڈاؤن کا امکان
مہاراشٹر میں جلد لاک ڈاؤن کا امکان
author img

By

Published : Mar 29, 2021, 9:42 PM IST

ریاستی وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے ٹاسک فورس کی میٹنگ میں کہا کہ اگر لوگوں نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے حکومت کی جانب سے جاری رہنمایانہ اصولوں پر عمل نہیں کیا تو ریاست میں پھر سے لاک ڈاون لگایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے اس تعلق سے مزیدکہا کہ' ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جارہا ہے، جس کی وجہ سے صورتحال تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ اسی لئے لاک ڈاؤن جیسے سخت قدم پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعلی نے ایک واضح تجویز پیش کی کہ وزارت کے ساتھ ساتھ سرکاری و نیم سرکاری دفاتر میں آنے والوں پر پابندی عائد کی جائے اور اگر وہ اس کی تعمیل نہیں کرتے ہیں تو اسٹیبلشمنٹ لاک ڈاؤن کی تیاری کریں۔

وہیں شادی بیاہ تقاریب میں بھی لاک ڈاؤن کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ شہریان بازاروں ،بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں بھی سوشل ڈسٹنسگ کا خیال نہیں رکھتے اور نہ ہی ماسلک کا استعمال کر رہے ہیں۔ آخر کار لوگوں کی صحت کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے چیف سکریٹری کو ہدایت دی کہ وہ اناج کی فراہمی، ادویات، ضروری خدمات اور طبی سہولیات کی فراہمی کا منصوبہ بنائیں۔

واضح رہے مرکزی وزارت صحت کی اطلاع کے مطابق آٹھ ریاستوں اور مرکز کے علاقوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی ہفتہ وار شرح قومی اوسط 5.04 فیصد سے زیادہ ہے۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 22.78 فیصد انفیکشن کی شرح ہے۔

مہاراشٹر کے علاوہ دیگر سات ریاستوں اور مرکزی ریاستیں جن میں قومی اوسط سے زیادہ انفیکشن کی شرح ہے۔ چندی گڑھ (11.85 فیصد)، پنجاب (8.45 فیصد)، گوا (7.03 فیصد)، پڈوچیری (6.85 فیصد)، چھتیس گڑھ (6.79 فیصد)، مدھیہ پردیش (6.65 فیصد) اور ہریانہ (5.41 فیصد)۔

وزارت صحت کے مطابق تحقیقات کی صورت میں 15 ریاست بشمول مرکزی علاقوں میں 10 لاکھ آبادی کے حساب سے تحقیقات کی تعداد قومی اوسط 602741 سے کم ہے ان ریاستوں میں مدھیہ پردیش، راجستھان، اترپردیش، گجرات اور مہاراشٹرا شامل ہیں۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ' بھارت میں اب تک دی جانے والی کوویڈ 19 تحقیقات کی مجموعی تعداد 24 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ مجموعی طور پر انفیکشن کی شرح پانچ فیصد سے بھی کم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.