ETV Bharat / city

جے جے اسپتال کے یونانی دواخانہ کو منتقل کرنے کا منصوبہ - ابو عاصم اعظمی کی نیوز

ممبئی میں واقع جے جے اسپتال میں یونانی دواخانه کو مرکزی حکومت نے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سے دواخانہ کے اطراف میں واقع لوگوں کو سستی طبی سہولیات سے ہمیشہ کے لیے محروم ہونا پڑسکتا ہے۔

plans to relocate greek pharmacy of jj hospital in mumbai
جے جے اسپتال کے یونانی دواخانہ کو منتقل کرنے کا منصوبہ
author img

By

Published : Jun 3, 2021, 9:53 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقے میں واقع جے جے اسپتال میں یونانی دواخانه موجود ہے لیکن حکومت نے اس دواخانہ کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یونانی دواخانہ کو منتقل کیے جانے کی وجہ سے ممبئی کی عوام کو سستی دوائیاں اور طبی سہولتوں سے ہمیشہ کے لیے محروم ہونا پڑ سکتا ہے۔ عوام کی اس تکلیف کو دیکھتے ہوئے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی یونانی دواخانہ کا جائزہ لینے کیے لیے جے جے اسپتال پہنچے۔

اس موقع پر ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ اس علاقے میں متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگ رہائش پذیر ہیں۔ طبی سہولتیں بنیادی ضرورتوں میں سے ایک ہے۔ متوسط طبقے کے لیے یہاں ہر وہ طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہے جس کے لیے بہت ہی معمولی رقم درکار ہے۔ انھوں نے کہا کہ اب اگر اس دواخانے کو یہاں سے منتقل کیا گیا تو اس کا سب سے بڑا نقصان یہاں کی عوام کو ہی ہوگا۔

جے جے اسپتال کے یونانی دواخانہ کو منتقل کرنے کا منصوبہ

اعظمی نے کہا کہ اس تعلق سے ریاستی حکومت سے بات چیت کی جائے گی تاکہ اس دواخانہ کو یہاں سے منتقل نہ کیا جائے۔ واضح رہے کہ یونانی دواخانہ محکمہ آیوش کی زیر نگرانی میں یہاں گزشتہ 35برسوں سے اپنے فرائض اور خدمات انجام دے رہا ہے، چونکہ اطراف میں مسلم اکثریتی بستیاں آباد ہیں جو مہنگے اسپتال میں علاج کرنے سے قاصر ہیں۔

حکومت نے اس دواخانہ کو منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے لیکن جو لوگ یہاں مقیم ہیں ان کے بارے میں نہیں سوچا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.