ETV Bharat / city

مہاراشٹر میں سینما ہال اورملٹی پلیکس کھولنے کی اجازت

ریاستی حکومت نے ایک اہم فیصلہ لیا ہے، جس کے تحت ریاست کے کنٹونمنٹ زون کے باہر سینما گھر، تھیئٹر اور ملٹی پلیکس جو مارچ سے بند ہیں کل بروز جمعرات 5 نومبر سے دوبارہ کھل جائیں گے کیونکہ ریاست میں آہستہ آہستہ کورونا کی حالت قابو میں آرہی ہے۔

Permission to open cinema halls and multiplexes in Maharashtra
مہاراشٹر میں سینما ہال اورملٹی پلیکس کھولنے کی اجازت
author img

By

Published : Nov 4, 2020, 10:33 PM IST

سینما گھر ، تھیئٹر ، ملٹی پلیکس 50 فیصد صلاحیت سے شروع کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں جلد ہی ایک ایس او پی جاری کیا جائے گا۔ تاہم ، ملٹی پلیکس ، تھیئٹر ، سینما گھروں میں باہر سے کھانے پینے کی چیز کو نہیں لایا جا سکتا ہے۔

ریاستی اور بین الاقوامی سطح کے کھلاڑیوں کو کل سے کنٹونمنٹ زون کے باہر سوئمنگ پول بھی شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس کے علاوہ کنٹونمنٹ زون کے باہر یوگا انسٹی ٹیوٹ شروع کرنے کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔

انڈور کھیل جیسے ٹینس، بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس، شوٹنگ کی بھی اجازت ہے لیکن اس بار معاشرتی فاصلے کے قواعد پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔ اس سلسلے میں ایک ایس او پی بھی جلد جاری کردی جائے گی۔گذشتہ روز ریاست میں کورونا سے متاثرہ مریضوں میں 4909 اضافہ ہوا تھا۔ چنانچہ نئے 6973 کورونا سے متاثرہ مریض ٹھیک ہوگئے۔ ہسپتال سے مجموعی طور پر 15 لاکھ 31 ہزار 277 مریضوں کو علاج کرکے گھر بھیج دیا گیا ہے۔ ریاست میں کل 1 لاکھ 16 ہزار 543 متحرک مریض ہیں۔ ریاست میں علاج کی شرح اب 90.46 فیصد ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.