پالگھر پولیس نے بتایا کہ 'پالگھر ہجومی تشدد کیس میں مزید پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔'
اب تک اس کیس میں 115 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ان میں 9 نابالغ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ دو سادھو، اپنے ڈرائیور کے ساتھ 16 اپریل کو ممبئی کے کاندیولی علاقے سے گجرات جا رہے تھے۔ اس دوران پالگھر کے گڈچنچلے گاوں میں ان کی گاڑی کو روکا گیا اور چوری کے شبہ میں بھیڑ نے انہیں پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔