ETV Bharat / city

پالگھر کیس: مزید پانچ ملزمین 13 تک پولیس حراست میں

پالگھر ہجومی تشدد کیس میں گرفتار مزید پانچ ملزمین کو جمعہ کے روز 13 مئی تک پولیس حراست میں بھیج دیا گیا۔

author img

By

Published : May 1, 2020, 7:34 PM IST

court
court

ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹر آر بی والبی نے بتایا کہ سی آئی ڈی کرائم برانچ نے اس معاملے میں دو بزرگوں سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان تمام کو 13 مئی تک پولیس حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ پانچوں ملزمین دہانو تعلقہ کے گڈچِنچلے گاؤں کے باشندے ہیں، جہاں دو سادھوؤں اور ان کے ڈرائیور کو چوری کے شبہ میں پیٹ پیٹ کر مار ڈالا گیا۔

قبل ازیں مقامی پولیس نے اس معاملے میں نو نابالغوں سمیت 110 افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں سے 101 ملزمین کو بھی 13 مئی تک پولیس حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔

اس درمیان کاسہ تھانہ انچارج سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کو لاپروائی برتنے پر معطل کر دیا گیا ہے۔ وہ جائے وقوع پر موجود تھے، جب بھیڑ سادھوؤں اور ان کے ڈرائیور کو زد و کوب کر رہی تھی۔ ساتھ ہی تھانے کے باقی اہلکاروں کا بھی تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

پولیس اب گاؤں میں مزید تلاشی مہم چلا رہی ہے اور ملزمین کا سراغ لگانے کے لیے ڈرون کا استعمال بھی کر رہی ہے تاکہ ممکنہ طور پر آس پاس کے جنگل میں چھپے ہوئے ملزمین گرفت میں آجائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.