مہاراشٹر کے مالیگاؤں سے ہرسال 25 ہزار سے زائد مسلمان سعودی عرب کے شہر مکہ میں حج کی ادائیگی کے لیے جاتے ہیں۔ بہت سارے ایسے افراد بھی ہیں جو زندگی میں صرف ایک بار ہی جا سکتے ہیں۔
لوگ کئی سال حج کے لیے رقم جمع کرتے ہیں اور مہینوں پہلے بکنگ کرواتے ہیں۔ لیکن ہرسال کچھ مسلمان حج کے لیے دی گئی لاکھوں کی رقم سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں کیونکہ انھوں نے کسی ایسی کمپنی کے ساتھ بکنگ کروائی ہوتی تھی جو رجسٹرڈ نہیں ہوتی۔
مالیگاؤں: محمدیہ حج عمرہ ٹورس کے مالک پر دھوکہ دہی کے الزام گذشتہ دنوں مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں واقع بھراڑ گلی علاقے میں محمدیہ حج عمرہ ٹورس کے نام سے ٹراویلس ایجنسی چلانے والے 'سجاد اسماعیل خان' ساکن (ناسک) کو ناگپور پولیس نے ناسک شہر سے گرفتار کیا ہے۔ واضح رہے کہ سجاد اسماعیل خان ناسک کا رہنے والا ہے اور مالیگاؤں میں محمدیہ حج عمرہ ٹورس نام کی کمپنی چلاتا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق سجاد اسماعیل خان کے خلاف توصیف مظہر خان ساکن (مومن پورہ ناگپور) نے شکایت درج کروائی تھی۔ توصیف مظہر نے اپنی شکایت میں بتایا کہ' ان کی منی ٹراویلس نام کی ایک کمپنی ہے۔ انہوں نے اس کمپنی سے 32 عازمین حج کی رقوم مالیگاؤں شہر میں واقع محمدیہ حج عمرہ ٹورس کے مالک سجاد اسماعیل خان کو دی تھیں۔ سجاد اسماعیل خان نے بینک کے ذریعہ پیسہ وصول کرنے کے بعد 32 لوگوں کا ویزا اور ناہی کسی طرح کے کاغذات فراہم کئے۔تمام عازمین حج کے اصرار کرنے پر جب موصوف نے مالیگاؤں جاکر سجاد اسماعیل خان سے بات کی تو سجاد اسماعیل خان نے اس معاملے میں صاف انکار کرتے ہوئے دھمکی دیکر انہیں واپس بھیج دیا'۔اس سلسلے میں توصیف مظہر خان نے ناگپور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔ اس شکایت پر ناگپور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گذشتہ روز ناسک شہر سے محمدیہ حج عمرہ ٹورس کے مالک سجاد اسماعیل خان کو گرفتار کرلیا۔مزید پڑھیں: مالیگاؤں: جنتادل کی کامیاب نمائندگی، بزُرگوں کو مِلا وظیفہ
معلومات کے مطابق محمدیہ حج عمرہ ٹورس کے مالک پر گزشتہ سال بھی آزاد نگر پولیس اسٹیشن (مالیگاؤں) میں حج کے نام پر لاکھوں روپے دھوکہ دہی کا مقدمہ درج ہوچکا ہے۔ اس معاملے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے مثاثرین سے بات کرنے کی کوشش کی، لیکن مثاثرین نے کچھ بتانے سے انکار کردیا۔