پیاز کی بڑھتی قیمتوں نے جہاں ہر خاص و عام کو مصیبت ڈال دیا ہے, وہیں جرائم پیشہ افراد بھی پیاز کی بڑھتی قیمتوں کے سبب اب اسے چوری کر کے بیچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اطلاع کے مطابق معاملہ ممبئی کے ڈونگری پولیس تھانے کا ہے، جہاں پولیس نے 2 لوگوں کو 200 کلو سے زائد پیاز چوری کے معاملے میں گرفتار کیا ہے۔
دونوں ملزمین نے ڈونگری مارکیٹ کے ایک سبزی فروش کی دوکان سے 2 بوری پیاز چوری کی تھی۔
چوری کی واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی، سبزی فروش نے مقامی پولیس تھانے ڈونگری میں پیاز چوری کا معاملہ درج کرایا تھا۔
مزید پڑھیں: راجیہ سبھا سے راست
جس کے بعد پولیس نےپیاز چوروں کو گرفتار کر کے چراگئی پیاز برآمد کر لی۔