کورونا وائرس سے متاثرہ 56 برس کے شخص کو سائن اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
ممبئی میونسپل کارپوریشن کے مطابق دھاراوی کے شاہو نگر کے 56 برس کے شخص کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے۔ یہ ایک گھنی آبادی والا علاقہ ہے اور اسے ایشیا کی سب سے بڑی جھوپڑ پٹی بھی کہا جاتا ہے۔
میونسپل کارپوریشن کے مطابق مذکورہ شخص کو سائن اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کے اہل خانہ کے سات افراد کو ہوم کورنٹائن کیا گیا ہے۔ ان کا ٹیسٹ جمعرات کے روز ہوگا۔
ریاستی محکمہ صحت کے اعدادو شمار کے مطابق مہاراشٹر میں کورونا وائرس کا مجموعی کیس 335 ہو گیا ہے۔ آج 33 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے ممبئی کے 30، پونے کے دو اور بلڈھانہ کا ایک ہے۔ اس کے علاوہ کورونا وائرس سے آج تین افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
ان میں سے دو افراد کی موت ممبئی میں ہوئی ہے جبکہ ایک شخص کی موت پالگھر میں ہوئی ہے۔ ان میں سے کسی کے بھی بین الاقوامی سفر کرنے کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق اب تک مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے سبب 13 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 41 مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا ہے نیز 24818 لوگوں کو ہوم کورنٹائن اور 1828 لوگوں کو انسٹی ٹیوشنل کورنٹائن کیا گیا ہے۔
احتیاطی طور پر ریاست کے تمام ڈسٹرکٹ اسپتالوں اور گورنمنٹ میڈیکل کالجوں میں آئیسولیشن وارڈ بنایا گیا ہے۔
Conclusion: