ETV Bharat / city

آدتیہ ٹھاکرے کی 30 ویں سالگرہ پر دل کے مریض بچے کی مدد - سالگرہ

مہاراشٹرکے وزیر سیاحت اور وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے صاحبزادے آدتیہ ٹھاکرے نے اپنی 30ویں سالگرہ پر بلاکسی جشن کے ایک 6سالہ دل کے مریض کی مدد کر کے اسکی جان بچالی۔ نوی ممبئی میں ایک پینٹر عبدل انصاری اپنے نومولود کو لیکر پریشان تھا جس کے دل کی رگوں میں تین تین بلاکیج اور سوراخ تھااور فوری طور پر آپریشن کی ضرورت تھی۔

آدتیہ ٹھاکرے کی 30 ویں سالگرہ پر دل کے مریض بچوں کی مدد

author img

By

Published : Jun 13, 2020, 9:24 PM IST

آرزو نامی بچہ ایرولی کے میونسپل اسپتال میں پیدا ہوا اور اسے دل کی بیماری کی وجہ سے منگل پربھواسپتال نیرول منتقل کیا گیا کیونکہ ڈاکٹر نے فوراً آپریشن کا مشورہ دیا تھالیکن اس کی حالت بگڑنے کے نتیجے میں بچے کو ممبئی مشرق کے علاقے ملند میں واقع نجی اسپتال فورٹیس میں منتقل کیا گیااور پتہ چلا کہ اس کے علاج اور سرجری کے لیے دو لاکھ روپے کی ضرورت ہے۔

آرزو کے والد انصاری نے بچے کے آپریشن کے لیے اپنے دوستوں اور جان پہچان والوں سے مدد کی اپیل کی اور سوشل میڈیا سے ہوئے اس اپیل نے یووا سینا کے کارکن راہل کنال اور حسین شاہ تک پہنچی اور وہ میدان عمل میں کود پڑے۔

انہوں نے یووا سینا صدر اور وزیر سیاحت آدیتیہ ٹھاکرے تک پیغام پہنچایا اور انہوں نے مدد کے لیے رضامندی ظاہر کی اور فوری طور پر ایک لاکھ روپے کی مدد پہنچائی اور یقین دلایا کہ مستقبل میں بچے آرزو کی طبی ضرورت کے لیے مدد کریں گے۔

شیوسینا ذرائع کے مطابق نم آنکھوں سے آرزو کے والدین نے آدتیہ کا شکریہ ادا کیا ہے اور آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ آدتیہ ٹھاکرے نے کووڈ-19 کی وجہ سے سالگرہ نہیں منانے کا اعلان گزشتہ روز کیا تھا۔اور کل ہی ان کے چچا راج ٹھاکرے نے بھی 14جون کو سالگرہ نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔اور ایم این ایس کے رہنما ء نے اپنے ورکرز سے اپیل کی ہے کہ ضرورت مندوں کی اس موقع پر مدد کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.