ETV Bharat / city

ممبئی: پیر سے غذائیت سے متعلق آگاہی مہم کا آغاز: مختار عباس نقوی - مودی حکومت کی ’پوشن مہم

مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے ہفتہ کو یہاں کہا کہ ’پوشن ماہ‘ کے ایک حصے کے طور پر’غذائیت سے متعلق آگاہی مہم‘ پروگراموں کی ایک سیریز سماج کے مختلف طبقات کے درمیان 6 ستمبر کو ممبئی کے مختلف علاقوں میں شروع کی جائے گی۔

ممبئی میں پیر کو غذائیت سے متعلق آگاہی مہم کا آغاز

author img

By

Published : Sep 4, 2021, 3:26 PM IST

مختار عباس نقوی نے بتایا کہ ’غذائیت سے آگاہی مہم‘ پروگرام کا اہتمام مرکزی وزارت برائے خواتین و ترقی اطفال اور مرکزی وزارت اقلیتی امورکے آفس کی جانب سے انجمن اسلام گرلز اسکول ، ایس. وی روڈ ، باندرہ ویسٹ، مہاتما گاندھی سیوا مندر ہال ، ایس وی روڈ ، باندرہ ویسٹ آور لیڈی آف گڈ کونسل ہائی اسکول ، سائن اور پارزور فاؤنڈیشن دی دادرآ تھورنن انسٹی ٹیوٹ دادر میں یہ مہم شروع کی کی جائے گی۔ مرکزی خواتین وترقی اطفال کی وزیر اسمرتی ایرانی ان تمام پروگراموں میں موجود ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ مرکز میں مودی حکومت کی ’پوشن مہم‘ ملک میں غذائیت کے منفی اور مضر اثرات کو روکنے کی ’مہا ابھیان‘ مہم ثابت ہوئی ہے۔ ’پوشن ابھیان‘ (وزیراعظم کی جامع اسکیم برائے جامع غذائیت) مرکزی وزارت برائے خواتین و اطفال کا ایک اہم پروگرام ہے جو بچوں ، نوعمر لڑکیوں ، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کی عدم غذائیت کو دور کرنے کے لیے ان کی صحت ، تندرستی اور غذائیت سے بھرپور غذا کو یقینی بنانے کا پروگرام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کے اقدامات نے بھارت کو کورونا سے جیت دلائی: نقوی

مرکزی وزیر نے کہا کہ ’پوشن ابھیان‘ آج ایک عوامی تحریک بن چکی ہے۔ ’پوشن ابھیان‘، ’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘ ، ’مشن اندردھنش‘ ، ’سوچھ بھارت مشن‘ ، ’اجوالہ یوجنا‘ جیسے پروگراموں کے ذریعے مودی حکومت بچوں ، بچیوں اور خواتین کی صحت و سلامتی کو مستحکم کرنے کے عزم کے ساتھ کام کیا ہے۔مختارنقوی نے کہا کہ اب جب کہ ہم ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کا ’امرت مہوتسو‘ منا رہے ہیں’پوشن ابھیان‘ کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے۔ مرکزی حکومت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اشتراک سے پورے ستمبر کے مہینے میں غذائیت سے متعلق آگاہی پروگرام اور مہمات چلارہی ہے۔ممبئی میں منعقد ہونے جارہے ’پوشن جاگروکتا ابھیان‘ میں مسیحی، بودھ، مسلم، پارسی، جین، سکھ سماج سمیت غریب اور پسماندہ بستیوں میں رہنے والی خواتین اور ان کے کنبوں کو اس مہم میں شامل کیا جائے گا جنہیں عدم غذائیت کے منفی اور برے اثرات سے آگاہ کیا جائے گا۔ غذائیت اور غذائیت کے فوائد کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ’نیوٹریشن کٹ‘ بھی تقسیم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ممبئی میں شروع کئے جارہے ’غذائیت سے متعلق آگاہی مہم‘ میں رکن پارلیمنٹ پونم مہاجن، گوپال شیٹی، منوج کوٹک اور راہل راجیش شیولے کے علاوہ حکومت مہاراشٹر کی خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزیر یشومتی چندرکانت ٹھاکر ، ایم ایل اے ایم پی لوڑھا، ایم ایل اے آشیش شیلار سمیت دونوں وزارتوں کے افسران شامل ہوں گے۔

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.