ETV Bharat / city

مالیگاؤں: مسافروں سے بھری بس حادثے کا شکار

author img

By

Published : Jul 26, 2021, 4:47 PM IST

ڈرائیور کو چکر آنے کے بعد بس اس کے کنٹرول سے باہر ہوگئی اور شاہراہ کے کنارے واقع ایک گڑھے میں جاگری۔

bus accident
بس حادثے کا شکار

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں چالیس گاؤں روڈ پر مسافروں سے بھری ایک ایس ٹی بس حادثے کا شکار ہوگئی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اس حادثے میں کسی طرح کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حال ہی میں ہائی وے اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق سڑک حادثے سے ہونے والی اموات اور زخمیوں میں شہر مالیگاؤں سرفہرست ہے اور ایسے میں مالیگاؤں سمیت ملک بھر میں مانسون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، یہ بارشیں ایک طرف جہاں خوشگوار موسم کی وجہ بنتی ہے وہیں بڑھتے حادثات کے سبب اموات کی تعداد میں اضافہ کردیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مالیگاؤں:عضبا سوسائٹی کی جانب سے مفت میں طلبا کا اکاؤنٹ کھول رہی ہے

گزشتہ روز مالیگاؤں سے چالیس گاؤں جارہی ایس ٹی بس نمبر ( MH.07.C.9261 ) کے ڈرائیور کو چکر آنے کی وجہ سے ایک حادثہ پیش آیا۔ جس میں کسی بھی طرح کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لیکن ڈرائیور کے چکر آنے کے بعد بس اس کے کنٹرول سے باہر ہوگئی اور شاہراہ کے کنارے واقع ایک گڑھے میں جاگری۔

اس حادثے کے بعد شاہراہوں پر گشت کرنے والی ایمبولینس کے ڈرائیور بنٹی شنڈے نے بس ڈرائیور کو اپنی ایمبولینس سے فوری طبی امداد فراہم کروائی اور جنرل اسپتال روانہ کردیا۔ مسافروں کے لیے متبادل بس کا انتظام کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.