پوار نے ایک بار پھر ٹویٹ کر کے یہ اطلاع دی ہے۔
اس کے ساتھ ہی پوار نے پارٹی کے کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ ای ڈی کے دفتر کے سامنے جمع نہ ہوں۔
شرد پوار نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے ذریعے ای ڈی کے ذریعے کیس درج کرنے پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ ان کے آنے سے پہلے ہی وہ وہاں جائیں گے۔
اس سلسلے میں وہ کل بیلارڈ پیئر میں واقع ای ڈی کے دفتر جانے والے ہیں۔ سوشل میڈیا پر کئی نوجوانوں نے پوار کی حمایت کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پوار نے پارٹی کے کارکنان سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے اپنا ٹویٹ ممبئی پولیس کو بھی ٹیگ کیا ہے۔