ETV Bharat / city

مالیگاؤں کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے این سی پی رہنما کوشاں

این سی پی رہنما نے وزیر سے ملاقات کر ہسپتال کے انتظام کو بہتر کرنے کی بات کہی تاکہ کووڈ کی تیسری لہر سے بچوں کو بچایا جا سکے۔

NCP leader meet to minister
این سی پی رہنما
author img

By

Published : May 27, 2021, 7:08 PM IST

مالیگاﺅں میں راشن تقسیم کے معاملات میں کافی بدنظمی محسوس کی جا رہی ہے جس کے سبب شہر کی عوام پریشان ہیں۔ مالیگاؤں میں 67 فیصد افراد سطح غریبی کے نیچے زندگی گزارتے ہیں اور انہیں راشن حاصل کرنے کے لئے کافی تکالیف برداشت کرنی پڑتی ہیں۔

ایسے میں این‌ سی پی رہنما آصف شیخ نے اعلی رہنماؤں سے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں ایف ڈی او کی مستقل تقرری نہ ہونے سے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے لہذا مالیگاؤں شہر میں مستقل طور پر ایف ڈی او کی تقرری اور راشننگ کے مسائل کو حل کیا جائے۔

اس پر وزیر شہری رسد و خوراک چھگن بھجبل نے مستقل طور پر ایف‌ ڈی او کی تقرری کرنے کی یقین دہانی کرائی اور شہر میں راشننگ کے نظام کو شفاف بنانے کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ آصف شیخ نے ممبئی میں ہی مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے سے ملاقات کی اور ان سے مطالبہ کیا کہ کورونا وائرس وبا کی تیسری لہر کے پیش نظر مہاراشٹر حکومت جہاں منصوبہ بندی کر رہی ہے وہیں مالیگاؤں شہر کو بھی منصوبہ بندی کی فہرست میں شامل کیا جائے۔

انہوں نے وزیر صحت سے مطالبہ کیا کہ مالیگاؤں میں صحت کا نظر درست کیا جائے تاکہ کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر بچوں کی حفظان صحت پر خصوصی توجہ دی جا سکے۔ انہوں نے وزیر صحت سے مزید مطالبہ کیا کہ مالیگاؤں شہر میں دوا، انجیکشن، آکسیجن اور قوت مدافعت بڑھانے والی دواؤں کا انتظام کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: مالیگاؤں: زرعی قوانین کے خلاف مظاہرہ

آصف شیخ نے وزیر شہری ترقیات برائے مملکتی امور تنپورے سے بھی ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں چند کارپوریٹرس بوگس کام کر لاکھوں روپے کے بل پاس کروا رہے ہیں اور بعض کارپوریٹر ڈبل ڈبل بل نکال رہے ہیں اس میں میونسپل کارپوریشن کے افسران و ملازمین کی ملی بھگت نظر آتی ہے۔

اسی طرح کچھ کارپوریٹرس اسپیشل ورک کے کاموں کو نام بدل بدل کر غیر قانونی طور پر کر رہے ہیں جس سے کارپوریشن کے لاکھوں کروڑوں روپیہ کا نقصان ہو رہا ہے۔ ایسے اس پورے معاملہ کی جانچ ڈیوژنل کمشنر کی زیر نگرانی میں ایک تحقیقاتی ٹیم تیار کر کروائی جائے اسی طرح اس معاملہ میں اینٹی کرپشن بیورو سے بھی جانچ پڑتال کرائی جائے۔

وزیر مملکت برائے شہری ترقیات تنپورے نے کہا کہ معاملہ انتہائی سنگین نظر آتا ہے، اس لیے اس معاملہ کی جانچ پڑتال کروائی جائے گی۔اس طرح کی تفصیلات ممبئی سے آصف شیخ کے ذرائع نے دی اور بتایا کہ آصف شیخ نے مہاراشٹر پردیش راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر اجیت پاٹل سے ملاقات کرتے ہوئے مالیگاؤں شہر راشٹر وادی کانگریس کی کارگزاری پیش کی اور بتایا کہ مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی بھون کا کام تیزی سے جاری ہے اور عنقریب اس کا افتتاح کیا جائے گا تاکہ عوامی کام کاج میں تیزی لائی جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.