ETV Bharat / city

Nawab Malik's Plea Bombay HC: عبوری راحت کے لیے نواب ملک کی ہائی کورٹ سے اپیل - Nawab Malik's lawyer Amit Desai

انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم اور اس کے ساتھیوں کی سرگرمیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کے معاملے میں گرفتار کیے گئے مہاراشٹر حکومت کے وزیر نواب ملک نے ہائی کورٹ میں عبوری راحت کے لیے درخواست دی ہے ۔Nawab Malik appeals to High Court for temporary relief۔

Nawab Malik appeals to High Court for interim relief

author img

By

Published : Mar 10, 2022, 10:48 PM IST

ممبئی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق نواب ملک نے ممبئی شہر کے کرلا علاقے میں منیرہ پلمبر کی پشتینی جائیداد پر قبضہ کرنے کی سازش رچی تھی۔ تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق مذکورہ جائیداد کی موجودہ مارکیٹ ویلیو تقریباً 300 کروڑ روپے کی ہے۔ بمبئی ہائی کورٹ جمعرات کو بھی اس درخواست پر سماعت جاری رکھے گا۔

مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک نے بدھ کے روز ممبئی ہائی کورٹ میں داخل ارضی میں اس بات پر خاص طور پر زور دیا کہ وہ انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کرے۔ ملک کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے گذشتہ ماہ گرفتار کیا تھا۔

نواب ملک کے وکیل امت دیسائی نے عدالت کو بتایا "پولیس افسران فرضی بنیادوں پر کسی کو بدنام نہیں کر سکتے کہ منظم جرائم کے معاملے میں وہ کیسے ملوث ہوسکتے ہیں۔" Nawab Malik appeals to High Court for interim relief۔

انہوں نے کورٹ کو بتایا کہ نواب ملک دو دہائی قبل جس ملکیت کے لین دین میں (جو ای ڈی کی جانچ کا حصہ ہے) میں ملوث پائے گئے، اس میں وہ ملزم نہیں بنائے جا سکتے ہیں کیونکہ جائیداد کی اصل مالک منیرہ پلمبر نے جائیداد فروخت کرنے کے لیے پاور آف اٹارنی دینے کے لئے اپنا ارادہ بدل لیا ہے۔

ملک کے وکیل نے کہا، "ان کی رہائی کے بعد کسی بھی تاریخ پر ہم اس معاملے کی مکمل سماعت کے لیے کورٹ آنے کے لیے تیار ہیں لیکن اُنہیں فوری ریلیف دے دیں۔" وہ پہلے ہی 16 دن جیل میں گزار چکے ہیں۔

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما ملک کو مفرور انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم اور اس کے ساتھیوں کی سرگرمیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں 23 فروری کو ای ڈی نے گرفتار کیا تھا۔

مزید پڑھیں:

انہیں پیر کو عدالت نے عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ جس کے بعد ملک نے ضمانت کی ارضی کورٹ میں داخل کی ہے۔ حالانکہ نواب ملک نے اب تک اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا جس کو لے کر بی جے پی نے کل ممبئی کے آزاد میدان میں مظاہرہ کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.