ETV Bharat / city

Jama Masjid Mumbai: جامع مسجد ممبئی کے قدرتی تالاب کو دوبارہ خالی کرنے کا امکان - مہاراشٹرا کے ممبئی کی جامع مسجد

جامع مسجد ممبئی میں موجود قدرتی تالاب یعنی آبی ذخیرے کے پورے پانی کو حال ہی میں صفائی کی غرض سے خالی کیا گیا تھا، جس کے بعد اسلامی فن تعمیر کے اس شاہکار کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔

جامع مسجد ممبئی کے قدرتی تالاب کو دوبارہ خالی کیا جائے گا

author img

By

Published : Aug 1, 2021, 5:17 PM IST

مہاراشٹر کے عروس البلاد شہر ممبئی کی جامع مسجد میں صاف صفائی کا کام مکمل ہونے کے بعد قدرتی تالاب میں چشموں کے ذریعہ رفتہ رفتہ پانی جمع ہونے لگا اور کچھ دنوں میں ہی پانی پہلے جیسا بھر گیا لیکن اب اس تالاب کے پانی کو دوبارہ نکالا جارہا ہے۔ پانی نکالنے کا کام صاف صفائی کی غرض سے نہیں کیا جارہا ہے بلکہ محکمۂ آثارِ قدیمہ کی جانب سے قدری آبی ذخیرے کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

جامع مسجد ممبئی کے قدرتی تالاب کو دوبارہ خالی کیا جائے گا

محکمۂ آثارِ قدیمہ کی جانب سے ابھی تک قدرتی تالاب کے 17 چشموں کی کھوج کی گئی ہے جب کہ محکمہ کے افسران نے ان مقامات کی نشاندہی کرلی ہیں۔ محکمہ کی جانب سے جامع مسجد کو مشورہ دیا گیا ہے کہ دیواروں سے آنے والے پانی سے دیواروں کو نقصان ہوسکتا ہے جب کہ یہ اصل راستہ نہیں ہے۔ اس لیے دیواروں سے آنے والے پانی کو بند کرکے چشموں کے راستہ کو زمین سے نکالا جائے گا۔ ایسا کرنے سے عمارت کو ہونے والے نقصان سے بچایا جاسکتا ہے۔

جامع مسجد کے چیئرمین شعیب خطیب نے بتایا کہ مسجد کی عمارت کو مضبوط اور مستحکم رکھنے کے لیے محکمۂ آثارِ قدیمہ کے افسران کی ہدایات پر عمل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جامع مسجد ممبئی کے قدرتی تالاب کی 12 برس بعد صفائی

واضح رہے کہ 12 برس پہلے جامع مسجد کے اس قدرتی تالاب کی صفائی کی گئی تھی جب کہ اس وقت لوگ حقیقت سے ناواقف تھے لیکن حال ہی میں جب اس کی صفائی کی گئی تو قدرتی آبی ذخیرے سے متعلق ای ٹی وی بھارت نے خبر شائع کی تھی جس کے بعد لوگ حقیقت سے روشناس ہوئے اور متعدد سیاسی و ملی شخصیتوں کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے مسجد کا جائزہ لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.