ETV Bharat / city

مودی کے بنگلہ دیش کی آزادی والے بیان پر نانا پٹولے کا بیان

بنگلادیش کی آزادی والے مودی کے بیان پر ملکی سیاست میں تنقیدوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

Nana Patole
نانا پٹولے
author img

By

Published : Mar 30, 2021, 1:12 AM IST

بنگلہ دیش کے تین روزہ دورے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ انہوں نے بنگلہ دیش کی آزادی کے لیے جد و جہد کی۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ خوش قسمت تھے کہ انہوں نے بنگلا دیش کی آزادی کی جد و جہد میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ تحریک ان کی زندگی کی ابتدائی تحریکوں میں سے ایک تھی۔

مودی نے کہا تھا کہ 'تب میری عمر 20 یا 22 برس کی ہوگی۔ بنگلہ دیشی شہریوں پر پاکستانی فوج کے مظالم کی تصاویر دیکھ کر ہم کئی دن تک سو نہیں سکے۔ بنگلہ دیش کی آزادی کے بارے میں جذبات بنگلہ دیش میں اتنے ہی مضبوط تھے جتنے ہندوستان میں'۔ مودی کے اس بیان پر ملکی سیاست میں تنقیدوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہاراشٹر: رام مندر کے نام پر چندہ وصولی کے سوال پر بی جے پی چراغ پا

وزیراعظم کے اس بیان پر سخت تنقید کرتے ہوئے این سی پی کے ریاستی صدر اور آبی وسائل کے وزیر جینت پاٹل نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے مودی سے پوچھا کہ 'اگر آ پ بنگلہ دیش کی آزادی کی جد و جہد میں شریک تھے اور آپ کو گرفتار بھی کیا گیا تھا، تو کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ آپ کو کس تھانے یا جیل میں رکھا گیا تھا'۔ اگر وہ خود اس متعلق معلومات دیتے ہیں کہ انہیں کس جیل میں یا کس تھانے میں رکھا گیا تھا تو ملک کے عوام کو ان کے پیارے وزیر اعظم پر زیادہ اعتماد ہوگا۔

کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر نانا صاحب پٹولے نے وزیر اعظم کے اس بیان کو مزاق سے پر بتاتے ہوئے کہا کہ اب تو حد ہو گئی ہے ملک کے وزیراعظم ہونے کے باوجود نریندر مودی جی اتنا زیادہ پھینکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.