ناگپور کے میونسپل کمشنر تکارام منڈے نے بتایا کہ 'پاروتی نگر کے رہنے والے 22 برس کے نوجوان کی 5 مئی کو موت ہوگئی تھی۔ اس نوجوان کی کووڈ 19 کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے۔'
منڈے نے بتایا کہ 'ناگپور ضلع میں اب تک کووڈ 19 سے تین لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ میونسپل انتظامیہ، ان افراد کے رابطے میں آنے والے لوگوں کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہا ہے نیز کنٹینمینٹ زون کی بھی نشاندہی کی جا رہی ہے۔'
انہوں نے بتایا کہ 'کورونا وائرس سے متعلق گائڈ لائن کے مطابق مرنے والے نوجوان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔'