ممبئی ایئرپورٹ پر کورونا کے نام پر بہت بڑا اسکیم چل رہا ہے۔ یہ الزام بی ایم سی کارپوریٹر سفیان ونو نے لگایا ہے۔
ونو نے بتایا کہ اُن کے ایک پہچان کی خاتون جن کا نام شبیشا شعیب اکلیر ہے۔ وہ اپنے دو بچوں کے ہمراہ بحرین اور بحرین سے سعودی عرب جانے والی تھیں۔
ایئرپورٹ پر انہوں نے اپنی کورونا کی منفی رپورٹ پیش کی لیکن بی ایم سی حکام اور ایئرپورٹ پر موجود افسران نے یہ کہہ کر اس رپورٹ کو مسترد کردیا کہ اس رپورٹ کی مقررہ میعاد دس منٹ پہلے ختم ہو گئی ہے لہذا اب دوبارہ ٹیسٹ کرانا پڑے گا۔ خاتون کا پھر سے ٹیسٹ کرایا گیا اور اس ٹیسٹ میں رپورٹ مثبت آگئی جس کے بعد بی ایم سی اور ایئرپورٹ کے حکام نے اُنہیں 'ہوٹل کوارنٹائن' کا حکم دیا۔ معاملے کی جانکاری ونو کو ہوئی تو انہوں نے بی ایم سی حکام سے ایس او پی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خاتون کو اُن کے گھر میں ہی کوارنٹائن ہونے کی اجازت دی جائے۔
سفیان ونو اپنی ذمہ اری پر اُنہیں 'ہوم کورانٹائ' کرنے کے لئے واپس لے آئے لیکن ہوم کوارنٹائن کرنے کے بجائے انہوں نے بی ایم سی کے ایک ٹیسٹنگ سینٹر میں خاتون کی دوبارہ ٹیسٹنگ کرائی اور وہ رپورٹ منفی آئی جس کے بعد ونو نے بی ایم سی اور پولیس میں اس کی شکایت کی ہے۔
ممبئی کے ہمارے نمائندے شاہد انصاری نے سفیان ونو سے خاص بات چیت کی۔