ETV Bharat / city

ممبرا: 'حراست سے بچنے کے لیے بدمعاش کی عمارت سے چھلانگ'

ریاست مہاراشٹر کے ممبرا پولیس حدود رشید کمپاؤنڈ علاقے سے انکاؤنٹر کی خبر سرخیوں میں ہے، جس پر پولیس کا کہنا ہے کہ یہ خبر افواہ پر مبنی ہےاس میں کوئی سچائی نہیں۔

mumbra criminal death
mumbra criminal death
author img

By

Published : Jul 16, 2020, 9:41 PM IST

پولیس کے مطابق ممبرا پولیس کے حدود رشید کمپاونڈ میں رہائش پذیر محسن چیرا نامی بدمعاش ایک معاملہ میں پولیس کی جانب سے دوڑائے جانے پر ایک عمارت کی چھت سے چھلانگ لگادیا جسکے سبب اس کی جائے وقوع پر ہی موت ہوگئی۔

ممبرا پولیس کے انسپکٹر مدھوکر کڈ کے مطابق شہر میں یہ افواہ اڑائی گئی کہ انکاونٹر کیا گیا ہے جو غلط پر مبنی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ' کسی جانب سے کوئی گولی نہیں چلی، کسی قسم کی ہاتھا پائی مار پیٹ نہیں بلکہ وہ تو ہمارے ہاتھ بھی نہیں لگا تھا۔ ہم نے مہلوک کی لاش کو ان گھر والوں کو مکمل طور پر دکھا دی تھی کہ کہیں پولیس کی جانب سے مارنے کے کوئی نشان نہیں تھے۔'

انہوں نے کہا کہ وہ کووڈ مریض بھی تھا لیکن علاقہ میں ایسے ہی آزاد گھوم رہا تھا لوگوں کو پریشان کرتا تھا۔ حالانکہ اس پر ممبرا پولیس اشٹیشن میں 15 تا20 مقدمات درج ہیں۔ متعدد بار تڑی پار بھی ہوچکا تھا'۔

مگر اتفاق سے وہ پولیس سے بچنے کے لیے ایک عمارت کی چھت سے ایسی چھلانگ لگایا وہ زمین پر آگیا اسے کافی شدید چوٹ آئی اور وہ جائے وقوع پر ہی ہلاک ہوگیا اسکی لاش کو اسکے ورثہ کے سپرد کردی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.