ETV Bharat / city

ممبئی: کووڈ ہسپتالوں میں سی سی ٹی کیمرے جلد نصب کئے جائیں - ہسپتالوں کے وارڈز میں سی سی ٹی کیمرے

ممبئی میں بی ایم سی کے زیر اہتمام چلنے والے ہسپتالوں میں سی سی ٹی کیمرے نہیں لگائے جانے کے بابت بی ایم سی کمشنر اقبال چہل نے حیرانی کا اظہار کیا۔

Mumbia: CCTV cameras should be installed in hospitals soon
کووڈ ہسپتالوں میں سی سی ٹی کیمرے جلد نصب کئے جائیں
author img

By

Published : Sep 1, 2020, 8:51 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں بی ایم سی کے زیر اہتمام چلنے والے ہسپتالوں کے وارڈز میں سی سی ٹی کیمرے اب تک نہیں لگائے گئے ہیں۔حالانکہ بی ایم سی کمشنر اقبال چہل نے تین ماہ قبل ہی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرانے کا فرمان جاری کیا تھا۔

اس بات کا انکشاف تب ہوا جب مجلس کے کارکنان کے ایک وفد نے بی ایم سی کمشنر سے ممبئی ہسپتال کی خستہ حالی پر سنجیدگی اختیار کرنے کو کہا۔ اس دوران بی ایم سی کمشنر نے کہا کہ' انہوں نے ان ہسپتالوں میں تین ماہ قبل ہی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فرمان جاری کیا ہے لیکن اب تک اس پر افسروں نے عمل نہیں کیا جس پر انھیں حیرانی ہوئی۔

مزید پڑھیں:

ممبئی: کووڈ ہسپتالوں کو بہتر بنانے کا مطالبہ

ایم آئی ایم کے کارکنان نے جب کمشنر کو بتایا کہ ابتک سی سی ٹی کیمرے ہسپتال کے وارڈز میں انسٹال نہیں کئے گئے جس کے بعد کمشنر نے اس کی جانچ کی اور جلد از جلد سی سی ٹی وی کیمرے انسٹال کرانے کا وعدہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.