ETV Bharat / city

ممبئی جیسے دہشت گردانہ حملے پھر نہیں ہوں گے: راجناتھ - سمندری سرحدیں

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کے روز کہا کہ ملک کی سمندری سرحدیں بحریہ کے ہاتھوں میں مکمل طور پر محفوظ ہیں اور انہیں یقین ہے کہ ممبئی جیسے دہشت گردانہ حملے پھر نہیں ہونے دیے جائیں گے۔

ممبئی جسے دہشت گردانہ حملے پھر نہیں ہوں گے
author img

By

Published : Oct 22, 2019, 7:27 PM IST

فوج بھون میں یہاں بحریہ کے سب سے اعلیٰ کمانڈروں کے اجلاس سے خطاب کرنے کے بعد راجناتھ سنگھ نے صحافیوں کو بتایا کہ کمانڈروں سے بات چیت کے بعد وہ پر اعتماد ہیں کہ سمندری سرحدیں بحریہ کے ہاتھوں میں محفوظ ہیں۔

سمندری سرحد پر چاق و چوبند سکیورٹی انتظامات ہیں اور انہیں یقین ہے کہ سمندری سرحد کے ذریعے ممبئی جیسے دہشت گردانہ حملے کو دہرایا نہیں جا سکتا۔پاکستان کے وزیر شیخ رشید کے اس بیان پر کہ اب توپ نہیں نیو کلیائی بم چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کبھی جارحانہ نہیں رہا ہے، نہ کسی کی ایک انچ زمین پر قبضہ کیا لیکن اگر کسی نے ہماری طرف بری نظر سے دیکھا تو ہماری مسلح افواج کسی کو بھی منہ توڑ جواب دینے کے قابل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دفاعی شعبہ میں 'میک ان انڈیا' منصوبہ بندی کو فروغ دیا جا رہا ہے اور ملک کو اس شعبے میں خود کفیل بنانے کے ساتھ ساتھ دفاعی برآمدات کا گڑھ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.