ETV Bharat / city

جنوبی ممبئی: لاک ڈاؤن میں مٹھائی کاروباری بھی پریشان

جنوبی ممبئی میں مٹھائیوں کی زیادہ تر دکانیں مسلمانوں کی ہیں، جن کی بنی ہوئی اشیا بھارت میں ہی نہیں بلکہ خلیج ممالک میں بھی پسند کی جاتی ہیں۔ بھنڈی بازار، ناگپاڑہ جنکشن، محمد علی روڈ، یہ سب وہ جگہیں جو مٹھائیوں اور رمضان اسپیشل اشیا کے لیے مشہور ہیں۔

author img

By

Published : May 13, 2021, 10:10 PM IST

لاک ڈاؤن میں مٹھائی کاروباری بھی پریشان
لاک ڈاؤن میں مٹھائی کاروباری بھی پریشان

صرف ممبئی ہی نہیں بلکہ دوسرے شہر اور دوسرے اضلاع سے لوگ صرف رمضان کے ہی دنوں میں نہیں بلکہ عام دونوں میں بھی ان اشیا کا لطف لینے یہاں پہنچتے ہیں۔ لیکن اس بار پچھلے برس کی طرح مٹھائیوں اور سویٹ فرسان کی دکانوں میں برائے نام لوگ نظر آئے۔

لاک ڈاؤن میں مٹھائی کاروباری بھی پریشان

سڑکوں پر جہاں رمضان کی اشیا کے لیے ٹیبل میز لگا کر لوگ بیٹھتے تھے وہ جگہیں سنّاٹے میں تبدیل ہو چکی ہیں۔ ناگپاڑہ جنکشن پر تہورا سویٹس کے مالک عبداللہ کہتے ہیں کہ 'پچھلے لاک ڈاؤن سے اس بار کچھ بہتر رہا، پچھلے برس تو دکان پوری طرح بند کرنی پڑی تھی اب تھوڑی راحت ہے'۔

بس لاک ڈاؤن کے سبب عوام یہاں تک آنے سے قاصر ہیں، طہورا سویٹس کے مالک رمضان اسپیشل اشیا میں مالپوہ، فرنی، مسالہ دودھ جیسی اشیا کو لوگ سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں۔

یہ اشیا اس رمضان میں بھی بنائی گئی تھیں لیکن یہاں آکر کھانے والوں کی کمی دکانداروں نے محسوس کی۔ وبا کے سبب زیادہ تر افراد پارسل کو فوقیت دے رہے ہیں، لیکن سڑکوں پر ٹیبل میز پر بیٹھ کر کھانے والوں کو تعداد خاصی ہے۔

ناگپاڑہ جنکشن، محمد علی روڈ ان جگہوں پر اسٹریٹ فوڈ کے شوقین افراد کی تعداد خاصی رہتی ہے۔ لیکن لاک ڈاؤن نے ہر ایک کاروبار کے ساتھ یہاں آنے والوں پر بھی بریک لگا رکھا ہے۔ہر شعبہ اور ہر کاروباری کی طرح یہ کاروبار بھی کورونا کی نذر ہوگیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.