کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وجہ سے گذشتہ روز جنتا کرفیو کے بعد پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی کے تین بتی سبزی مارکیٹ میں شہریوں کا ازدہام تھا۔
ایکٹ 144 نافذ ہونے کے بعد بھی کورونا وائرس سے بے خوف شہری عوام سامان خرید رہے تھے۔ بازار پوری طرح تو نہیں کھلے تھے مگر شہریوں کو تعداد روز ہونے والی بھیڑ کی طرح ہی تھی۔ کورونا کی وجہ سے لاک ڈاون کے اعلان کے بعد بھی لوگوں کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری تھا۔
ایکٹ 144 نافذ ہونے اور حکومت کی جانب سے اس لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کارروائی کرنے کے حکم کے بعد پولیس محکمہ حرکت میں آگیا ممبئی ناسک شاہراہ کو سیل کردیاگیا۔ اور ممبئی شہر میں داخلے پر پوری طرح پابندی عائد کرتے ہوئے تمام گاڑیوں کے دستاویز چیک کرنے کے بعد ضروریات زندگی خورد نوش اشیاء لےکر جانے والی گاڑیوں کو ہی داخل ہونے دیا جارہا ہے۔
بقیہ افراد کو ان کے گھر واپس جانے کو کہہ کر لوٹایا جارہا ہے۔ممبئی ناسک شاہراہ کے مانکولی ناکہ پر جہاں ہر سینکڑوں افراد ممبئی اور تھانے شہر جانے کی کوشش کررہے تھے مگر انہیں مایوسی ہاتھ لگی۔
پولیس اہلکار وں نے صرف دودھ، سبزی اور دواؤں کی گاڑیوں کو ہی داخل ہونے کی اجازت دے رہے تھے۔ فی لحال ریاستی حکومت کے حکم پر تھانے کلکٹر نے پورے ضلع کو لاک ڈاون کردیا ہے۔
تھانے، بھیونڈی، کلیان،ممبرا، الہاس نگر اور ضلع کے دیگر علاقوں کے تجارتی مراکز کو 31 مارچ تک مکمل طور سے بند کردیا گیاہے۔پورے ضلع میں سناٹا چھایا ہوا ہے۔ کچھ لوگوں کے خلاف بھیونڈی پولیس نے دکان کھولنے کے جرم میں 188 کے تحت کاروائی بھی کی ہے۔
مزید پڑھیں:رام مندر کی تعمیر کا آغاز
واضح رہے کہ ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 101 پہنچ چکی ہے، جبکہ اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد اب تک 2 ہے۔