حج ہاؤس میں اس بار 10 ویں بیچ شروع کیا گیا ہے، جبکہ ہر بیچ میں 50 طلبہ منتخب کے جاتے ہیں، جنکی رہائش تعلیم اور خانے پینے کا نظم حج ہاؤس کے ذریعے ہی کیا جاتا ہے، اسی طریقے سے انھیں مفت میں کوچنگ بھی فراہم کی جاتی ہے۔
حج ہاؤس حالیہ دنوں ملکی پرچم ترنگے کی وجہ سے سرخیوں میں آیا ہے، ہر برس وسیع پیمانے پر حجاج کرام کو حج کی خدمات کے ساتھ ساتھ یہ ادارہ اقلیتوں کے لئے مقابلہ جاتی امتحان کے لئے مفت کوچنگ کے لئے بھی جانا جاتا ہے، اسلئے قوم کے وہ نوجوان جو زندگی میں اس طرح کے مشکل امتحان کو مات دیکر زندگی کی جنگ جیتنے کا حوصلہ رکھتے ہیں انکے لئے آج کے دور میں حج ہاؤس کسی نعمت سے کم نھیں۔