واضح رہے کہ راج بھون سے وابستہ افسران اور ملازمین کے رہائشی علاقے میں ایک قدیم خوبصورت مسجد کی تصویریں موجود ہیں اور 80 کے عشرے میں مذکورہ مسجد کے 65سالہ امام اور خطاط قرآن مولانا حافظ غیاث الدین حیات ہیں جو کہ 30 دہائیوں تک روزنامہ انقلاب میں بحیثیت کاتب بھی وابستہ رہے ہیں۔اور فی الحال کاتب قرآن کے لقب سے مشہور ہیں۔مرحوم صدر جمہوریہ عبد الکلام بھی ان کی ستائش کر کے ہیں۔
مولانا غیاث الدین خان نے ایک ملاقات کے دوران بتایا کہ 1977 میں ممبئی آمد کے بعد وہ مجاہد آزادی معین الدین حارث کے اجمل پریس سے وابستہ۔ہوگئے اور اسی دوران راج بھون کے ڈاک خانہ کے انچارج محمد عمر کپاڈیہ مرحوم پریس کے سربراہ عبد الرحمن سے ملنے کی غرض سے آتے تھے اور اسی دوران انہوں نے راج بھون مدعو کیا اور غالبا 1979 سے مولانا غیاث الدین وہاں امامت کی غرض سے بلائے جانے لگے۔پھر 1981 سے انہوں نے روزنامہ انقلاب میں ملازمت اختیار کرلی۔
ان کے مطابق 1982 میں ایئر چیف مارشل ادریس ایچ لطیف (سبکدوش ) مہاراشٹر کے گورنر تھے اور اکثر نماز جمعہ اور نماز عیدین کی ادائیگی کے لیے راج بھون کی۔ مسجد میں تشریف لاتے تھے۔ جبکہ وزیراعلی عبد الرحمن انتولے اور دیگر وزراء بھی آتے رہے لیکن مرحوم انتولے نماز عیدین انجمن اسلام میں ادا کرتے تھے
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ مسجد راج بھون کے رہائشی علاقے میں واقع تھی اور گورنر کے سکریٹری اور دیگر مسلم ملازمین نماز اداکرتے تھے۔نماز جمعہ میں کافی لوگ آتے رہے۔جبکہ نماز عیدین کی امامت قریب میں واقع تین بتی کے خطیب وامام اداکرتے تھے۔محمد عمرکپاڈیہ، جو کہ پوسٹ ماسٹر تھے اور نل۔بازار کے حاجی صاحب مسجد کی دیکھ بھال کرتے تھے۔
رضا اکیڈمی نے ایک بارپھر راج بھون کی مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ ہوشیاری سے اجازت مانگی ہے۔ ،لیکن سوشل میڈیا پر ایک سرکاری ذرائع نے وہاں مسجد ہونے سے انکار کیاہے،حال میں رہائشی علاقے میں فلک بوس عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں۔
رضا اکیڈمی کے صدر محمد سعید نوری نے کہاکہ تنظیم نے گورنر صاحب سے نماز جمعہ کی اجازت مانگی اور اس بات کی امید ہے کہ نماز کی جازت مل جائے گی ۔اس سلسلہ میں فی الحال راج بھون سے کوئی تصدیق نامہ۔موصول نہیں ہوا ہے۔
مولانا غیاث الدین انقلاب انتظامیہ سے کاتب حضرات کے تنازع اور قانونی چارہ جوئی کے بعد ان دنوں قرآن مجید کی کتابت کررہے ہیں۔اور ممبئی کے ناگپاڑہ علاقے میں رہائش پذیر ہیں۔
ممبئی: مسجد میں نماز جمعہ کی اجازت دینے کے لیے گورنر سے مطالبہ - راج بھون کی مسجد کو کھولنے کا مطالبہ
حال میں مہاراشٹر میں مسجد، مندر سمیت تمام مذاہب کی عبادت گاہوں کو عبادت کے لیے کھول دیا گیا ہے اور اس کے پیش نظر مشہور دینی تنظیم رضا اکیڈمی نے جنوبی ممبئی متمول علاقے میں واقع ریاستی گورنر کی سرکاری رہائش گاہ راج بھون کی مسجد کو بھی کھولنے کا مطالبہ کیا ہے ،لیکن بتایا جارہا کہ ذرائع نے کسی مسجد کے ہونے سے انکار کیا ہے۔