مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل تھانے ضلع کے بدلاپور واقع مانکیولی ایم آئی ڈی سی ایک کیمیکل کمپنی میں اچانک آتشزدگی سے پیش آنے والے حادثہ میں 6 مزدور زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بدلاپور ایم آئی ڈی سی واقع اومکار کیمیکل پرائیویٹ لمیٹیڈ نامی معمول کے مطابق ملازمین کام کررہے تھے، اچانک آتشزدگی کا حادثہ پیش آیا اور کمپنی میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا اور اس حادثہ میں متعدد ملازمین شدید طور سے جھلس گئے ہیں۔
کمپنی میں لگنے والی آگ کے شعلے اور غبار کئی کلو میٹر دور سے دکھائ پڑ رہے تھے۔ ایم آئی ڈی سی ہونے کی وجہ سے اس آگ پر قابو پانے کے لئے فائر بریگیڈ عملہ کافی جدوجہد کررہا ہے کیونکہ اطراف میں کئی اور کیمیکل کمپنیاں ہے۔
اس حادثہ کی اطلاع موصول ہوتے ہے فائر بریگیڈ عملے کو مختلف شہروں سے امبرناتھ، کلیان، الہاس، بھیونڈی، تھانے سے طلب کیا گیا مگر کیمیکل ہونے کے سبب فائر بریگیڈ عملے کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
فی الحال اس بھیانک آتشزدگی پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے. تقریباً 6 فائر فائٹر اور واٹر ٹینکر راحت اور بچاو میں لگے ہوئے ہیں، سبھی زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: مہاراشٹر: 27 نومبر کو اکثریت ثابت کرنے کا حکم
پولیس بھی جائے حادثہ پر پہنچ کر آتشزدگی کے وجوہات کا سراغ لگا رہی ہے۔