سنہ 1993 میں ہونے والے سیریل بم دھماکے کے قصوروار عبدالغنی ترک جمعرات کے روز ناگ پور کے ایک سرکاری ہسپتال میں انتقال کر گئے۔
ناگپور سینٹرل جیل کے سپرینٹینڈینٹ رانی بھوسلے کا کہنا ہے کہ عبدالغنی ترک کی حالت خراب ہونے پر انھیں فورا ہسپتال لایا گیا'۔
ان کا کہنا ہے کہ آج پوسٹ مارٹم کی کارروائی کی جائے گی، ان کے اہل خانہ کو اس کی اطلاع دے دی گئی ہے۔