ETV Bharat / city

ممبئی: کووڈ-19 سے بچاؤ کے لیے میونسپل کی پہل - جی آئی ایس نقشہ

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئ بی ایم سی نے گذشتہ دن کورونا وائرس متاثرہ علاقوں کا ایک جی آئی ایس نقشہ اپنی ویب سائٹ پر نشر کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ اس کے ذریعے لوگ اس علاقے میں جانے سے قبل مختلف احتیاطی تدابیر برت سکیں گے۔

ممبئی: میونسپل کی جانب سے کووڈ-19 سے بچاؤ کے لیے جی آئی ایس نقشے کا اعلان

author img

By

Published : Apr 3, 2020, 12:32 PM IST

اطلاع کے مطابق بی ایم سی نے دو دن قبل شہر میں کورونا وائرس متاثرہ علاقوں کی جی آئی ایس میپنگ کے ساتھ ساتھ اس وائرس کی روک تھام اور اس کی نگرانی کے لیے ایک خاص کنٹرول روم بھی تیار کرنے کی بات کی تھی۔

نقشوں کی مدد سے ان متاثرہ علاقوں میں جانے والے دیگر افراد بھی اس نقشےکی مدد سے مختلف احتیاطی تدابیر برت سکیں گے۔

اس تعلق سے شہری چیف پروین پردیشی نے ایک پریس ریلیز میں بتایاکہ جن علاقوں میں کورونا وائرس کے معاملات زیادہ ہیں ان کے نقشے بی ایم سی کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے جائیں گے۔

بی ایم سی نے اپنے ڈیزاسٹر کنٹرول یونٹ میں ایک '' کورونا وار روم '' تشکیل دیا ہے، جو چوبیس گھنٹے کام کرتا رہے گا اور وبائی امراض کی منصوبہ بندی اور اس کی روک تھام کے لیے مختلف سرگرمیاں کی جائیں گی۔

مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے دو سینئر آئی اے ایس افسران اشوینی بھیڑے اور ڈاکٹر رام سوامی این کو ملک کی دارالحکومت میں مہلک بیماری کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے بھیجا ہے۔

بی ایم سی نے ممبئی میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ (ایم ایم آر سی ایل) کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر اس کنٹرول روم کے کوآرڈینیٹر کے طور پر کام کریں گے جو کورونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کو جمع اور تجزیہ کرے گا۔

واضح رہے کہ بی ایم سی نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لئے شہر بھر میں 146 کنٹینمنٹ ژون کی حد بندی کی ہے۔ اب تک ممبئی شہر میں 181 کوویڈ-19 کے مثبت کیسیز درج کئیے گئے ہیں

مزید پڑھیں:' پانچ اپریل کو گھر کی تمام لائٹز بند رکھیں'

ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے پورے شہر میں 145 سے زیادہ "کنٹینٹ زون" کی نشاندہی کی ہے اور کورونا وائرس کو پھیلنے سے بچانے کے لئے پولیس کی مدد سے ان میں سے کچھ کو مکمل طور پر سیل کردیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.