ETV Bharat / city

ممبئی:جدید دورمیں کولہو سے تیل نکالنے کی قدیم روایت - ممبئی ای ٹی وی بھارت خبر

خشک میوہ جات سے کولھو کے ذریعہ تیل نکال ک فروخت کرنے والے محمد جاوید کہتے ہیں کہ اس پیشے کو گزشتہ 110 برسوں سے ان کا خاندان جڑاہے۔ ان کے دادا مرحوم حاجی محمد بشیرنے سو برس قبل ہی اس کا افتتاح کیا تھا۔ جو آج بھی رواں ہے۔

کولہو سے تیل نکالنے کی قدیم روایت
کولہو سے تیل نکالنے کی قدیم روایت
author img

By

Published : Nov 11, 2021, 7:36 PM IST

Updated : Nov 11, 2021, 8:39 PM IST

آج کے اس ترقی یافتہ دور میں لوگ مشینوں سے کام کرنے کے عادی ہیں۔اپنی سہولتوں کے حساب سے لوگ کم وقت میں زیادہ کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ مگر ان سب کے باوجود دور حاضر میں کچھ ایسے پیشہ ور افراد موجود ہیں جو اپنی قدیم روایت پر عمل پیرا ہیں۔ حالانکہ اس کا متبادل بھی موجود ہے۔

حن لوگوں کو قدیم چیزوں کی اہمیت معلوم ہے وہ آج بھی انہی چیزوں سے وابستہ ہیں۔

کولہو سے تیل نکالنے کی قدیم روایت

ریاست مہاراشٹر کے دارلحکومت ممبئی کے پایدھونی علاقے میں حمدیہ مسجد کے نزدیک میں کولھو سے تیل نکالنے کی 110 سالہ قدیم پیشہ سے وابستہ خاندان اپنے اجداد کے روایت پر عمل پیرا ہیں۔

خشک میوہ جات سے کولھو کے ذریعہ تیل نکال ک فروخت کرنے والے محمد جاوید کہتے ہیں کہ اس پیشے کو گزشتہ 110 برسوں سے ان کا خاندان جڑاہے۔ ان کے دادا مرحوم حاجی محمد بشیرنے سو برس قبل ہی اس کا افتتاح کیا تھا۔ جو آج بھی رواں ہے۔

جاوید کہتے ہیں کہ انکے پاس 100 سے زائد قسم کے تیل فروخت کئے جاتے ہیں ان میں 50 سے زیادہ اشیاء اور سوکھے میوے کا تیل وہ خود اسی کولھو سے نکالتےہیں۔

جاوید کہتے ہیں اسکے خریدار نہ صرف ممبئی مہاراشٹر میں موجود ہیں بلکہ ملک کے دیگر علاقوں سے بھی خریدار ان کے پاس کولہو کے ذریعہ نکالے گئے تیل لینے کے لئے آتے ہیں۔

جاوید کہتے ہیں انکے یہاں کے جوڑوں کے درد،بالوں کے جھڑنے سے روکنے والے والے تیل بھی فروخت کئے جاتے ہیں۔

جاوید کے مطابق جب سے ان کے دادا نے یہ دوکان کھولی وہ آج بھی اسی نسخے کے ذریعه وہ سارے تیل بناتے ہیں جسے خریدنے کے لئے ملک کے الگ خطوں سے لوگ آتے ہیں۔
مزید پڑھیں:ممبئی میں ایرانی ہوٹلوں کا وجود خطرے میں؟

دور حاضر میں مشینوں کی مدد سے تیل نکالا جاتا ہے لیکن تیل کتنا خالص ہوگا اسکی کوئی گارنٹی نہیں۔

کولہو سے نکالے گئے تیل کی 100 فیصد گارنٹی رہتی ہے کہ اس سے نکالا گیا تیل خالص ہے۔ اور اسی بنا پر خا لوگ دور دراز علاقوں سے یہاں آتے ہیں۔
جاوید کہتے ہیں وہ اس پیشے سے جرنے والے وہ اپنے خاندان کے چوتھے نسل ہیں۔ اور ان کی آنے والی نسلیں بھی اسی پیشے کو آگے بڑھائیں گی تاکہ کولہو سے تیل نکلنے کی یہ روایت ہمیشہ زندہ رہے اور اسے لوگ فائدہ اٹھاتے رہیں۔

Last Updated : Nov 11, 2021, 8:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.