ETV Bharat / city

ممبئی: 31 صحافیوں کی کووڈ 19 کی ٹیسٹ رپورٹ منفی

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں 31 صحافیوں کے کووڈ 19 کے ٹیسٹ دوسری بار منفی آنے کے بعد انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

mumbai
mumbai
author img

By

Published : Apr 26, 2020, 8:00 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں 31 صحافیوں کے کووڈ 19 کے ٹیسٹ دوسری بار منفی آنے کے بعد انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن نے بتایا کہ '31 صحافیوں کی کووڈ 19 ٹیسٹ رپورٹ دوسری بار منفی آنے کے بعد انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ تمام صحافیوں کو 14 روز کے لیے قرنطینہ میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔'

پیر کے روز 53 صحافیوں کی کووڈ 19 ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی تھی، ان میں یہ 31 صحافی شامل ہیں جن کی دو بار کووڈ 19 کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہے۔'

مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے مطابق مہاراشٹر میں اب تک کووڈ 19 کے 7628 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 1076 افراد کو علاج کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ 323 افراد کی موت ہوئی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.