مودی نے کہا کہ مضافات کے بی کے سی گراؤند پر منعقدہ شیو سینا بی جے پی کے مسترکہ جلسہ عام سے خطاب کرت ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ فڑنویس حکومت نے جو کام پانچ برسوں کی قلیل مدت میں انجام دئیے ہیں وہ کام کانگریس پارٹی برسوں تک نہیں کر سکی۔
نریندر مودی نے کہا کہ ممبئی سے قریب واشی میں نئے ائیر پورٹ کے قیام کا فیصلہ ۱۹۹۷ میں کانگریس پارٹی کی قیادت والی حکومت نے کیا تھا لیکن افسوس کہ مرکز اور ریاست میں کانگریس حکومتیں ہونے کے باوجود بھی وہ کام برسوں تک التبہ میں پڑا رہا، لیکن فڑنویس حکومت نے اسے اپنے انجام تک پہنچا دیا اور جلد ہی نئی ممبئی میں بین الااقوامی ائیر پورٹ کا قیام عمل میں آئے گا۔