ETV Bharat / city

جانچ ایجنسیوں کا سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے مودی سرکار: کانگریس - قومی تفتیشی ایجنسی

مہاراشٹر کانگریس نے مودی کی زیر قیادت مرکزی سرکار پر ریاست مہا وکاس آگاڑی سرکار کو نشانہ بنانے اور گرانے کے لئے قومی تفتیشی ایجنسی ، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور مرکزی تفتیشی بیورو کا سیاسی ہتھیاروں کے طور پر استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔

congress
کانگریس
author img

By

Published : Jun 14, 2021, 7:33 PM IST

ریاستی کانگریس کے جنرل سکریٹری اور ترجمان سکریٹری ساونت نے سلسلہ وار ٹویٹ کر کے پیر کے روز کہا کہ بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کا انتقال ہوئے ایک سال ہو گیا ہے ۔ سی بی آئی کو اس سلسلے میں جانچ شروع کئے ہوئے 310 دن ہوگئے ہیں اور آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے پینل نے اس سلسلے میں رپورٹ پیش کئے ہوئے 250 دن ہو گئے ہیں ، لیکن ابھی تک اس معاملےکا معمہ حل نہیں پایا ہے ۔

مسٹر ساونت نے کہا کہ جانچ ایجنسی کب کسی نتیجے پر پہنچے گی ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جانچ ایجنسی اپنے سیاسی آقاؤں کے دباؤ ہے۔ مسٹر ساونت نے اس طرح کے بہت سے سوالات اٹھائے اور کہا کہ ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ سے کیوں پوچھ گچھ نہیں ہو رہی ہے اور این آئی اے نے عدالت سے مزید وقت کی کیوں مانگ کی ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے انٹیلیا کیس میں پرمبیر کے بے بنیاد الزامات کو ثبوت سے کہیں زیادہ اہمیت دی گئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.