یہ واقعہ بھونڈی کے تھانہ شاہراہ پر واقع ہائی وے دیوے کے پاس پیش آیا۔ اس واردات کے بعد سے پورے علاقے میں زبردست سراسیمگی پھیلی ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق متاثرہ 17 برس بھیونڈی تعلقہ کے ہائی دیوے واقع اپنے کنبہ کے ساتھ رہائش پذیر تھی ۔ وہ 5 نومبر کو علی الصبح اپنی والدہ کے ساتھ رفع حاجت کے لئے گئی ہوئی تھی۔
والدہ گھر واپس آگئی مگر کافی دیر بعد بھی لڑکی گھر واپس نہیں لوٹی۔ تو اہل خانہ نے اس کو پورے علاقے میں تلاش کرنا شروع کیا جب کوئی سراغ نہیں لگا تو اس کے والد راجیندر وشواکرما نے بھیونڈی نارپوولی پولیس اسٹیشن میں اس کے گمشدگی کی شکایت درج کرائی۔
پولیس بھی اسے تلاش کر رہی تھی اسی درمیان بدھ دیر شب لڑکی کی لاش ممبئی ناسک شاہراہ پر واقع پیٹرول پمپ کے عقب کی جھاڑیوں میں ایک شخص کو دکھائی پڑی مقامی افراد نے اسکی اطلاع نارپولی پولیس کو دی اس اطلاع کے ملتے ہی پولیس ٹیم نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاش کی شناخت نیہا کے طور پر کرتے ہوئے لاش کا پنچنامہ کر پوسٹ مارٹم کے لئے ممبئی کے جے جے اسپتال بھیج دیا ہے۔
پولیس کے مطابق لڑکی کا قتل ڈپٹے سے گلا دبا کر انجام دیا گیا تھا۔ اسکے ساتھ جنسی استحصال کرنے کی تصدیق پوسٹ رپورٹ کے بعد ہوگی۔
فی الحال پولیس نے اس قتل کے معاملے میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر تفتیش شروع کردیا ہے۔
اس سنگین واردات کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر پولیس نتن کوسیڈیکر سینئر پولیس انسپکٹر مالوجی شندے نے جائے واردات پر وقوعہ پر پہنچ ہونے والے اس قتل کی تفتیش شروع کردیا ہے۔