ممبرا میں ایک جلسہ کر پولیس نے لوگوں کو متنبہ کیا کہ شہر میں کسی بھی قسم کے گمراہ کن میسج یا افواہ پھیلانے والوں کو بخشا نہیں جائیگا۔ ممبرا پولیس، جلوس کمیٹی و عمائدین شہر کی مشاورتی میٹنگ میں پولیس نے انتباہ کیا ہے کہ شہر میں امن کا ماحول قائم رکھیں۔
پولیس نے لوگوں کو انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کے افواہ کن میسج چلانے والوں یا جلوس میلاد النبی میں دل آذار نعرے لگانے کو والوں کو بخشا نہیں جائیگا۔
پولیس نے کہا بابری مسجد و رام جنم بھومی فیصلہ چاہے جس کے حق میں آئے ہمیں سپریم کورٹ کے فیصلہ کا ہر حال میں احترام کرنا ہے اور اپنے شہر میں امن و سلامتی بحال رکھنی ہے۔
ذرائع کے مطابق ان دنوں ملک میں ایک طرف عید میلاد النبی اور جلوس میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں چل رہی ہیں تو وہیں دوسری جانب ملک بھر کی نظریں 17 نومبر سے قبل بابری مسجد کے ملکیت کے آنے والے فیصلے پر ٹکی ہوئی ہیں۔
پولیس کے مطابق بابری مسجد تنازع کے فیصلے سے قبل انتظامیہ بھی فکر مند ہے لیکن اس معاملہ میں پولیس کسی بھی قسم کی تساہلی برداشت نہیں کرے گی۔
ممبرا پولیس کے سینئر انسپکٹر مدھوکر کڑ نے بتایا کہ جلوس میں پولیس کی جانب سخت حفاظتی انتطامات رہیں گے ٹریفک کو ایک جانب کس طرح سے کھلا رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس بات پر ہم غور کر رہے ہیں کہ جلوس میں کسی قسم کی شر انگیزی نہ ہو اس پر ہمارا ایک اسٹاف نظر رکھے گا۔
انھوں نے کہا کہ ممبرا جلوس پر امن جلوس ہوتا ہے جس میں مسلم و غیر مسلم دونوں ہی حضرات شرکت کرتے ہیں اس لئے اس بار کا بھی جلوس مثالی جلوس رہے گا۔
جلوس کمیٹی کے صدر و اسمعیل اشرفی و خالد اشرفی نے پولیس و میٹنگ کے شرکاءکے سامنے اپنی تیاریوں کا بیورہ پیش کیا اور کہا کہ ان کی کمیٹی و والنیٹرس جلوس کے لئے مکمل تیا رہیں۔