میدھا پاٹکر نے ’ہم لے کے رہیںگے آزادی‘ کا نعرہ بلند کرتے ہوئے کہا کہ’’ یہ نعرہ ہماری بنیاد کا وہ پتھر بن چکا ہے جسے ہم اچھالتے ہیں اور نہ ہی تشدد کا راستہ اپناتے ہیں کیونکہ ہم گاندھی اور ان کے خیالات کو ماننے والے ہیں، ہم ان کے راستے پر چلتے ہوئے اس قانون سے آزادی چاہتے ہیں۔
میدھا پاٹکر نے یہ بھی کہا کہ ’’مہاراشٹر حکومت دیگر ریاستی حکومتوں کی طرز پر اس قانون کے خلاف اسمبلی میں ریزولیشن پاس کرے۔‘‘ میدھا پاٹکر نے اس قانون کے تعلق سے حاضرین کو یہ بھی سمجھایا کہ پہلے نوٹ بندی کے نام پر غریبوں کے پیسے نکلوائے گئے، اب شہریت کے نام پر ووٹ نکلوائیں گے۔ یہ قانون صرف مسلمانوں کے لیے نہیں ہے اس کی زد میں سبھی آنے والے ہیں مگر نشانہ مسلمانوں کو کیا جا رہا ہے۔