ETV Bharat / city

مالیگاؤں: ایم ڈی ایف کا سی اے اے کے خلاف بڑا احتجاج کرنے کا انتباہ - ایم ڈی ایف کے صدر احتشام بیکری والا کا بیان

مالیگاؤں شہر میں نئی سیاسی و سماجی جماعت مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ (ایم ڈی ایف) کے ذمہ داران نے انتباہ دیا ہے کہ حکومت خاموشی کے ساتھ اس متنازع قانون کو ملک میں نافذ کررہی ہے، جس کے خلاف جلد ہی بڑا احتجاج کیا جائے گا۔

ایم ڈی ایف نے سی اے اے کے خلاف جلد ہی بڑا احتجاج کرنے کا انتباہ دیا

author img

By

Published : May 30, 2021, 10:36 PM IST

اس تعلق سے ایم ڈی ایف کے صدر احتشام بیکری والا اور نائب صدر عمران راشد نے کہا کہ 'ہم پوری طاقت کے ساتھ سی ای اے کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں گے اور جلد ہی شہریت ترمیمی قانون سی اے اے کے خلاف احتجاج کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا'۔

وہیں اس تعلق سے ایم ڈی ایف کے اراکین کا کہنا ہے کہ ”ہر طرف لوگ کورونا و دیگر بیماریوں سے پریشان ہیں۔ لیکن یہ حکومت کورونا کی آڑ میں ظالمانہ فیصلے لینے سے پیچھے نہیں ہٹ رہی ہے۔ کورونا سے قبل این آر سی اور سی اے اے خلاف بھارت بھر میں زبردست احتجاج کیا گیا۔ امید تھی کہ حکومت اپنا فیصلہ واپس لے لے گی۔ لیکن کورونا کی آڑ میں وزارت داخلہ کی جانب سے ظالمانہ شہریت ترمیمی قانون غیر قانونی طریقے سے نافذ کردیا گیا۔ لیکن افسوس کہ اس ظالمانہ قانون کے خلاف کوئی بولنے والا نہیں۔ مسلم قیادتیں بھی خاموش ہیں اس قانون کے تحت مسلمانوں کو چھوڑ بقیہ دیگر مذاہب کے افراد جو دوسرے ملکوں سے آئے ہیں۔ انہیں بھارتی شہریت دی جارہی ہے”۔

مزید کہا گیا ہے کہ ”بھارتی شہریت دینے کا یہ کام بہت سی ریاستوں میں جاری ہوچکا ہے۔ اس قانون کے تحت مسلمانوں کو دوسرے نمبر کا شہری بنانے اور شہریت چھننے کی سازش تیز ہورہی ہے۔ اس ضروری ہے کہ پوری طاقت کے ساتھ اس کی مخالفت کی جائے اور احتجاج کیا جائے۔ ضروری ہوگیا ہے کہ اپنا اپنا شاہین باغ پھر سے قائم کیا جائے”۔

ذمہداران نے کہا کہ ”مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی جانب سے اس کالے قانون کی پر زور مخالفت کی جاتی ہے۔ ایم ڈی ایف کی جانب سے سی اے اے کے خلاف زبردست احتجاج کا آغاز کیا جائے گا۔ تاریخ کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا”۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.